رشتہ دار طنز کرتے تھے کہ میری شادی 2 بچوں کے باپ سے ہوگی۔۔ شوبز میں آنے کے بعد سعدیہ امام کی زندگی ان کے رشتہ داروں نے کیسے مشکل بنائی؟ انکشاف کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سعدیہ امام کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ اکثر مارننگ شوز میں بطور مہمان شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے مداح انہیں شو میں دیکھنا اور سننا پسند کرتے ہیں۔

سعدیہ امام اپنی نجی زندگی سے متعلق کئی اہم باتیں اور راز کھول چکی ہیں۔ ان کی شادی سے پہلے زندگی کیسی تھی ، شادی کے بعد کتنی بدل گئی، شوہر کیسے انسان ہیں ، دونوں میاں بیوی کا اپنے بچوں کی زندگی اور ان کی پرورش میں کتنا خاص کردار ہے ، وہ سب کچھ تفصیل سے بتاتی آئی ہیں۔

وہیں ایک بار پھر اداکارہ سعدیہ امام نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان بلائی گئیں جہاں انہوں نے شادی سے قبل رشتہ داروں کی جانب سے سننے والے مشورے اور طنز پر کھل کر بات کی۔

ماضی کی مقبول اداکارہ و میزبان سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کے اپنے رشتہ داروں نے انہیں طعنے دیے کہ ان کی شادی کبھی نہیں ہوگی یا ان کی 2 بچوں کے باپ سے شادی ہوگی۔

شادی کے 2 سال بعد اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے ایک سال بعد وہ واپس پاکستان آئیں اور انہوں نے 2015 میں سما ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی شروع کی لیکن بعد ازاں وہ دوبارہ طویل عرصے تک ٹی وی اسکرین سے اوجھل ہوگئیں۔

سعدیہ امام نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ چونکہ وہ مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے ان کے تمام رشتہ دار ان کے والدین کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے کہ سعدیہ امام اب شوبز میں ہیں اب وہ کبھی شادی نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد اپنے ہی رشتہ داروں کی جانب سے سب سے پہلا طعنہ یہ سننے کو ملا کہ میری شادی کبھی نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’شوبز میں آنے کے بعد لوگوں نے طعنے دیے کہ میری شادی کبھی نہیں ہوگی کیونکہ ہم پیسوں کے عادی ہوجائیں گے، لوگوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے جو بھی ملے گا 2 بچوں کا باپ ہی ملے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی سے قبل میں میرے والدین روزانہ ایسی باتیں سنتے تھے، میں انہیں روزانہ اس بُرے وقت سے گزرتا دیکھتی تھی، انہی لوگوں کی باتوں میں مضبوط ہوئی اور انہیں محنت کے ذریعے جوان دیا۔

سعدیہ امام نے کہا کہ میں نے اپنے والدین کو کہا کہ آپ جس سے کہیں گے میں شادی کرلوں گی لیکن پہلے مجھے اپنے کام پورے کرنے دیں، کیونکہ اب میں اس کیچڑ میں کود گئی ہوں اور اپنے کام مکمل کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹوں گی۔

سعدیہ امام کا مزید کہنا تھا کہ ماشااللہ مجھے غیر شادی شدہ جوان شوہر بھی ملا اور اللہ نے ہمیں اولاد سے بھی نوازا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’جب عدنان کا رشتہ آیا تو لوگوں نے کہا کہ ذرا چیک کرو کہ اس کی دو یا تین بیویاں بھی ہوں گی۔

Sadia Imam Ki Zindagi Kese Mushkil Bani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sadia Imam Ki Zindagi Kese Mushkil Bani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sadia Imam Ki Zindagi Kese Mushkil Bani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   4520 Views   |   29 Nov 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

رشتہ دار طنز کرتے تھے کہ میری شادی 2 بچوں کے باپ سے ہوگی۔۔ شوبز میں آنے کے بعد سعدیہ امام کی زندگی ان کے رشتہ داروں نے کیسے مشکل بنائی؟ انکشاف کردیا

رشتہ دار طنز کرتے تھے کہ میری شادی 2 بچوں کے باپ سے ہوگی۔۔ شوبز میں آنے کے بعد سعدیہ امام کی زندگی ان کے رشتہ داروں نے کیسے مشکل بنائی؟ انکشاف کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رشتہ دار طنز کرتے تھے کہ میری شادی 2 بچوں کے باپ سے ہوگی۔۔ شوبز میں آنے کے بعد سعدیہ امام کی زندگی ان کے رشتہ داروں نے کیسے مشکل بنائی؟ انکشاف کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔