اپنا بلڈ پریشرگھر پہ کیسے چیک کریں ، اس کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ بلڈ پریشر چیک کروانے سے پہلے کیا کام نہیں کرنا چاہیے؟

بلڈ پریشر ایسا عارضہ ہے جس میں ہر دوسرا شخص مبتلا ہے۔ ان بیماریوں کے لئے ڈاکٹرز سے تو رجوع کرنا ہی چاہیے اس کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک کے ذریعے بھی ان بیماریوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بلڈ پریشر یا فشار خون آج کے دور کی وہ بیماری ہے جو دوسری کئی بیماریوں کو جنم دیتی ہے، اس کی وجوہات میں کچھ تو طبی وجوہات ہیں اور کچھ گھریلو وجوہات بھی ہوتی ہیں ،بعض اوقت زندگی کے مسائل ہمیں اتنا زچ کر دیتے ہیں کہ اس کا نتیجہ بلڈ پریشر کے اتار چڑھاؤ کی صورت میں نکلتا ہے۔ اسی لئے اس کا فوری علاج یا سد باب ضروری ہے۔ لیکن اس کا فوری سد باب اس وقت ہو جب آپ کو پتہ ہو کہ بلڈ پریشر ہے کتنا؟ اس کو معلوم کرنے کے لئے کبھی تو آپ کی علامات بتادیتی ہیں کہ بلڈ پریشر بڑھا ہوا ہے کہ کم ہے۔ لیکن بالکل درست معلوم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ گھر میں بھی بلڈ پریشر کا آلہ موجود ہو۔ جس گھر میں ہائپر ٹینشن کے مریض موجود ہیں وہاں تو یہ آلہ ضرور موجود ہونا چاہیے۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ آلہ تو موجود ہوتا ہے لیکن اس سے بلڈ پریشر چیک کرنے کا طریقہ نہیں پتہ ہوتا۔ آج یہاں ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ اس کو چیک کرنے کا درست طریقہ کیا ہے اور اس کو کون سے ہاتھ پر باندھنا صحیح ہوتا ہے۔ اگر آپ کا بلڈ پریشر 80/130 سے زیادہ رہتا ہے تو یہ ضروری ہے کہ آپ اس کا ریکارڈ رکھیں۔ اور مستقل چیک رکھیں۔
٭ ہر وقت ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ بلڈ پریشر چیک کروانے ڈاکٹر کے پاس جائیں۔ لیکن اگر پہلی دفعہ آپ کے ساتھ یہ مسئلہ ہوا ہے تو مناسب یہی ہے کہ ڈاکٹر کے پاس جاکر اپنا بی پی چیک کروائیں اور دونوں ہاتھوں کا کروائیں ، اور جس ہاتھ کا زیادہ آئے آئندہ اسی ہاتھ کا کروائیں۔
٭ جن خواتین کو چھاتی کا کینسرہو چکا ہے اور ان کی چھاتی نکالی جا چکی ہے تو وہ اپنا بی پی دوسرے ہاتھ کی طرف سے یعنی جو نارمل سائڈ والا ہاتھ ہے اس طرف سے چیک کروائیں۔

بلڈ پریشر چیک کروانے سے پہلے کیا نہیں کرنا؟

٭بلڈ پریشر چیک کروانے سے پہلے آپ کو کیفین والی چیزیں جیسے چائے ، کافی، قہوہ وغیرہ نہیں پینا۔
٭اس سے پہلے بھاگ دوڑ نہیں کرنی۔ یا کوئی سخت محنت والا کام نہیں کرنا۔
٭کوشش کریں کہ بلڈ پریشر چیک کروانے سے پہلے اپنا مثانہ خالی کر لیں یعنی پیشاب وغیرہ سے فارغ ہو جائیں۔
٭ اپنی ٹانگیں کراس نہیں کر کے بیٹھیں۔ بلکہ سیدھا کر کے رکھیں۔ جب ٹانگیں کراس کر کے بیٹھتے ہیں تو خون کا دباؤ کم ہوتا ہے تو اس دباؤ کو بڑھانے کے لئے آپ کا دل زیادہ پریشر سے خون کی سپلائی کو اوپر لے کر جاتا ہے تا کہ دل ودماغ متاثر نہ ہوں، اس سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔

بلڈ پریشر چیک کروانے کے لئے کون سا آلہ بہتر ہے؟

گھر میں چیک کرنے کے لئے آٹو میٹک آپریٹس بہتر ہے۔ کیونکہ اس سے فوری ریڈنگ آجاتی ہے۔ اس سے چیک کرنا آسان بھی ہے۔ بلڈ پریشر کا کف نہ بہت ٹائٹ باندھیں اور نہ ہی بہت ڈھیلا۔
اگر آپ کو اپنے آلے پر شک ہے۔ تو اسے لے کر ڈاکٹر کے پاس جائیں وہاں ڈاکٹر سے چیک کروائیں پھر اپنے آلے سے چیک کریں اس سے پتہ چل جائے گا کہ دونوں میں کیا فرق ہے۔ اگر دونوں کی ریڈنگ میں 10 کا فرق ہے تو آپ کا آلہ درست ہے اگر اس سے زیادہ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا آلہ خراب ہے۔

Blood Pressure Check Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Blood Pressure Check Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Blood Pressure Check Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3032 Views   |   13 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اپنا بلڈ پریشرگھر پہ کیسے چیک کریں ، اس کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ بلڈ پریشر چیک کروانے سے پہلے کیا کام نہیں کرنا چاہیے؟

اپنا بلڈ پریشرگھر پہ کیسے چیک کریں ، اس کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ بلڈ پریشر چیک کروانے سے پہلے کیا کام نہیں کرنا چاہیے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنا بلڈ پریشرگھر پہ کیسے چیک کریں ، اس کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ بلڈ پریشر چیک کروانے سے پہلے کیا کام نہیں کرنا چاہیے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔