آلو بخارے اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کی وجہ سے سب کو ہی پسند ہوتے ہیں۔ مختلف بیماریوں سے بچنے کے لئے لوگ آلو بخارے کا شربت بھی بنا کر پیتے ہیں۔ گرمی کے موسم کا یہ پھل لوگ خشک کر کے رکھ لیتے ہیں اور کبھی کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لئے اور کبھی شوقیہ کھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
آلو بخارے کی غذائی اہمیت
خشک آلو بخارے مئں آئرن، پوٹاشیم، فائبر، پروٹین، وٹامن اے، فلورائڈ، کاپر، میگنیز، میگنشیم، سیلینیم، سوڈیم، فاسفورس، زنک اور کیلشیم موجود ہوتا یے ۔
سونے سے پہلے آلو بخارا کھائیں
رات کو سونے سے پہلے 8 سے 10 دانے خشک آلو بخارے کے کھا لئے جائیں تو یہ پیٹ سے جڑے مسائل کے لئے بہترین ہے۔ آنتیں مضبوط کرتا ہے۔ قبض ختم کرتا ہے۔ معدے سے تیزابیت کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ رات کو خشک آلو بخارے کو پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ وہ پانی پینے سے وزن بھی تیزی سے کم ہوتا ہے۔
خشک آلو بخارے کے فائدے
خشک آلو بخارا دل کی صحت کے لئے مفید ہوتا ہے کیوں کہ اس میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو دل کے افعال کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔ پوٹاشیم ہی سے جسم میں پٹھے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر اور مرگی کے مرض میں بھی فائدے پہنچاتا ہے۔
بینائی کے لئے مفید
وٹامن اے اور دیگر وٹامنز کی موجودگی کی وجہ سے آلو بخارا آنکھوں کے امراض اور کمزور بینائی کے لئے بھی دوا کا کام کرتا ہے البتہ اس کے لئے خشک آلو بخارے کا روزانہ استعمال ضروری ہے۔
خون کی کمی دور
خشک آلو بخارے کے جوس سے خون کی کمی بھی پوری کی جاسکتی ہے کیوں کہ یہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے۔ آلو بخارے کے صرف آدھی پیالی جوس سے 3 ملی گرام آئرن جسم کو ملتا ہے۔