بلکل ٹھیک تھا، ہنستا مسکراتا سونے گیا تھا پھر۔۔ عمر شاہ کے چچا آخری لمحات کا احوال سناتے ہوئے رو پڑے

Umer Shah Uncle Shares His Last Moments

پاکستان کے معصوم ستارے عمر شاہ کی اچانک رخصتی نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ 2020 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو شانِ رمضان سے شہرت پانے والا یہ پیارا بچہ دیکھتے ہی دیکھتے ہر دلعزیز بن گیا۔ شائقین نے نہ صرف اس کی مزاحیہ ویڈیوز کو پسند کیا بلکہ احمد شاہ، شیراز اور مسکان کے ساتھ اس کی بے تکلف دوستی بھی سب کو بھا گئی۔

پندرہ ستمبر 2025 کی سحر، پاکستان کے لیے دل دہلا دینے والی خبر لے کر آئی جب یہ ننھا فرشتہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گیا۔ عمر کی ناگہانی موت نے مداحوں، شوبز فنکاروں اور اس کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔ ہر طرف سے دعاؤں اور یادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور سوشل میڈیا اس کے ذکر سے بھر گیا۔

حال ہی میں عمر کے چچا نے اس کے آخری لمحات کا احوال سناتے ہوئے بتایا کہ،

"عمر رات کو بالکل صحت مند تھا، کوئی بیماری نہیں تھی۔ ہمیشہ کی طرح ہنستا مسکراتا سونے گیا۔ رات ڈھائی بجے اچانک طبیعت خراب ہوئی، ہم فوراً اسپتال پہنچے مگر آدھے گھنٹے کے اندر وہ ہم سب کو رلا کر اپنے رب کے پاس چلا گیا۔ یہ ہمارے لیے ناقابلِ بیان دکھ ہے۔ لیکن یہ دیکھ کر دل کو سکون ملا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے لوگ اس کے لیے دعائیں بھیج رہے ہیں۔ اب میری سب سے بڑی درخواست ہے کہ آپ سب اس کے والدین کے لیے دعا کریں، وہی سب سے زیادہ دکھ سہہ رہے ہیں۔"

یہ دلخراش واقعہ یاد دلاتا ہے کہ زندگی کتنی ناپائیدار ہے۔ لاکھوں مداح اس معصوم کے والدین کے لیے دعاؤں کے پیغام بھیج رہے ہیں، اور ہر دل یہ دعا کر رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمر شاہ کے والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس ننھے ستارے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔

Umer Shah Uncle Shares His Last Moments

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Umer Shah Uncle Shares His Last Moments and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Umer Shah Uncle Shares His Last Moments to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   179 Views   |   18 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 September 2025)

بلکل ٹھیک تھا، ہنستا مسکراتا سونے گیا تھا پھر۔۔ عمر شاہ کے چچا آخری لمحات کا احوال سناتے ہوئے رو پڑے

بلکل ٹھیک تھا، ہنستا مسکراتا سونے گیا تھا پھر۔۔ عمر شاہ کے چچا آخری لمحات کا احوال سناتے ہوئے رو پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بلکل ٹھیک تھا، ہنستا مسکراتا سونے گیا تھا پھر۔۔ عمر شاہ کے چچا آخری لمحات کا احوال سناتے ہوئے رو پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts