ماہرہ کا جوڑا کتنے لاکھ کا ہے؟ سالوں بعد فود اور ماہرہ نے مداحوں کے دل ایک بار پھر دھڑکا دیے

پاکستانی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار پھر دل جیت لیے جب انہوں نے فواد خان کی دلہن بنتے ہوئے شاندار اور مہنگے عروسی جوڑے میں جلوے بکھیرے۔ ماہرہ اور فواد کی جوڑی کا جادو 2011 کے مقبول ڈرامہ "ہمسفر" سے شروع ہوا، جس نے ان دونوں کو عوام کی دلوں کی دھڑکن بنا دیا اور ان کے آن اسکرین تعلق کی جادوگری آج تک برقرار ہے۔

حالیہ دنوں میں، ماہرہ اور فواد نے ایک پراجیکٹ کے لیے دوبارہ اسکرین پر ساتھ نظر آ کر اپنے چاہنے والوں کی دیرینہ خواہش پوری کی۔ اس ویڈیو میں دونوں کی محبت کی کہانی تیزی سے آگے بڑھتی نظر آئی، جس نے کئی دلوں میں وہی پرانی خواہش جگا دی کہ کاش یہ جوڑی حقیقت میں بھی ایک ہو جائے۔

ویڈیو میں، ماہرہ کے مختلف انداز سامنے آئے لیکن سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا وہ لمحہ رہا جب وہ عروسی جوڑے میں نظر آئیں۔ ہلکے گلابی، سبز اور رانی گلابی لہنگے کے ساتھ ان کی میچنگ چولی اور دلکش دوپٹہ، جو سر پر شان سے سجا ہوا تھا، ان کے حسن کو چار چاند لگا رہا تھا۔

یہ دلکش عروسی جوڑا رانو ہیئر لومس کا شاہکار تھا، جس کی قیمت 17 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے تھی۔ یہ جوڑا خاص سلک کے کپڑے سے بنایا گیا تھا، جو اس کے حسن کی اہم وجہ تھی اور اسے دیکھ کر ہر نظر رک سی گئی۔

ماہرہ اور فواد کی یہ جوڑی ایک بار پھر مداحوں کو ان کے "ہمسفر" کے دنوں کی یاد دلا گئی، اور ان کی سکرین پر موجودگی کو ایک خواب کی مانند بنا دیا جسے دیکھ کر ہر کوئی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔

Mahira Khan Bridal Dress Price

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mahira Khan Bridal Dress Price and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahira Khan Bridal Dress Price to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1787 Views   |   16 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

ماہرہ کا جوڑا کتنے لاکھ کا ہے؟ سالوں بعد فود اور ماہرہ نے مداحوں کے دل ایک بار پھر دھڑکا دیے

ماہرہ کا جوڑا کتنے لاکھ کا ہے؟ سالوں بعد فود اور ماہرہ نے مداحوں کے دل ایک بار پھر دھڑکا دیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماہرہ کا جوڑا کتنے لاکھ کا ہے؟ سالوں بعد فود اور ماہرہ نے مداحوں کے دل ایک بار پھر دھڑکا دیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔