جلد کے لئے ٹماٹر کے رس کے یہ 6 بہترین طریقے اپنائیں

صاف شفاف جلد چہرے پر حسن بن کر جھلکتی ہے تو کیوں نہ اس کی بہترین حفاظت کی جائے ٹماٹر کے رس کے ساتھ ۔ ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اور سارا سال آسانی سے دستیاب ہو تی ہے ۔ یہ سبزی جہاں آپنے صحت بخش اجزاء کی بنا پر آپ کو صحت مند رکھتی ہے وہی یہ آپ کی جلد کے کئی مسائل کو بھی حل کرتی ہے ۔ اس میں پوٹاشییم ،وٹامن اے ، سی ،بی، ای ،میگنیشییم ،لاءکوپین،بیٹا کیروٹین اور اینٹی آکسیڈینٹ بکثرت پائے جاتے ہیں ۔ جانتے ہیں کہ یہ کس طرح آپ کی جلد کو جواں اور حسین بناتا ہے ۔

چکنی جلد کے لئے

ٹماٹر جلد پر سے چکنائی کو صاف کر کے اسے نارمل بناتا ہے اس کے لئے ٹماٹر کا رس چہرے پر لگائیں اور پانچ سے دس منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد پانی سے دھو لیں ۔ یہ نہ صرف چکنائی کو کم کرتا ہے بلکہ جلد کی شادابی میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔

کھلے مسامات کو بند کرنے کے لئے

یہ جلد کے کھلے مسامات کو بند کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے اس کے لئے ایک ٹماٹر کو آدھا کاٹ کر اپنے چہرے پر ملیں اور پندرہ منٹ تک اس کا رس لگا رہنے تاکہ یہ مسامات میں اچھی طرح سے جذب ہو جائے ،پھر پانی سے دھو لیں ۔

رنگت نکھارنے کے لئے

ٹماٹر میں ایسے اجزاء پائے جاتے جو جلد کے داغ اور جھائیاں صاف کرنے رنگت کو نکھارتے ہیں اس کے لئے ایک ٹماٹر کا رس ،دو چائے کے چمچ ملتانی مٹی اورایک چائے کا چمچ پودینہ کا پیسٹ ،ان تینوں اجزاء کو آپس میں ملا کر ایک مکسچر تیار کریں اور اسے چہرے اور گردن پر لگا ئیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں ۔ پھر پانی دھو لیں ۔ یہ جلد کو صاف کرکے ایک تازگی بھرا احساس دے گا ۔

دھوپ کی جلن کا بہترین علاج

زیادہ وقت دھوپ میں گزارنے سے جلد پر جلن ہو نے لگتی ہے اس کے لئے ٹماٹر کا رس کسی دوا سے کم نہیں ۔ ایک ٹماٹر کا گودا اور ایک چائے چمچ شہد ملا کر اسے اچھی طرح چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں ۔ یہ نہ صرف جلن کو ختم کرے گا بلکہ سورج کی مضر شعاعوں کے اثرات کو بھی زائل کر کے جلد کی خشکی کو بھی ختم کرے گا ۔

دھوپ سے جھلسی جلد کے لئے

ٹماٹر میں وٹامن اے اور سی سورج سے جھلس جانے والی جلد کو راحت بخشتے ہیں ۔ ایک چائے کا چمچ ٹماٹر کا رس اور ایک چائے کا چمچ چھاچھ کو اچھی طرح ملائیں اور اور متاثرہ جلد پر لگائیں کچھ ہی دیر میں ٹھنڈک کا احساس ہوگا ،اور جلد کی جلن،سرخی اورریشیز دور ہو جائیں گے ۔

بطور ٹونر استعمال کریں

جب جلد کی دیکھ بھال کی بات آتی ہے تو زیادہ تر لوگوں کو ٹونر کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہوتا ۔ ٹونر جلد کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ نہ صرف جلد کو نرم رکھتا ہے چمکدار بناتا ہے بلکہ قدرتی طور پر اس کی نمی کو بھی برقرار رکھتا ہے ۔ ایک ٹماٹر کا رس اور ایک کھیرے کا رس اچھی ملاکر اسپرے بوتل میں بھر لیں اور جب بھی باہر سے آئیں اس ٹونر کا چہرے پر اسپرے کریں یہ جلد کو جواں رکھے گا ۔ اس ٹونر کو فریج میں چار دن تک رکھا جا سکتا ہے ۔

Jild Ke Liye Tamatar Ke Fayde

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Jild Ke Liye Tamatar Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jild Ke Liye Tamatar Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5462 Views   |   17 Nov 2021
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

جلد کے لئے ٹماٹر کے رس کے یہ 6 بہترین طریقے اپنائیں

جلد کے لئے ٹماٹر کے رس کے یہ 6 بہترین طریقے اپنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جلد کے لئے ٹماٹر کے رس کے یہ 6 بہترین طریقے اپنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔