بچوں کے سر سے جوؤں اور لیکھوں کا مکمل خاتمہ کیسے کریں؟ جانیئے حکیم شاہ نظیر کا حیرت انگیز ٹوٹکہ

جوئیں نہ صرف نہ صرف بچے کے مزاج بلکہ عمومی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہیں اور سر میں جوؤں اور لیکھوں کی وجہ سے بچہ بھی اُلجھن کا شکار رہتا ہے اور نیند میں بھی بےچین رہتا ہے، ساتھ ہی یہ جوئیں اور لیکھیں نظر آتی ہوئی بُرا اثر بھی ڈالتی ہیں اور دیکھنے والا بھی گھِن کھاتا ہے۔
جوﺅں اور ان کے انڈوں کے خاتمہ کرنے کے لئے مارکیٹ میں بے شمار ادویات بھی دستیاب ہیں، لیکن آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں حکیم شاہ نظیر کا بتایا ہوا نسخہ جس سے ہو جائے گا سر سے جوؤں کا مکمل خاتمہ اور آپ کا بچہ پُرسکون نیند سوئے گا، تو آیئے پھر نسخہ جان لیتے ہیں۔

سر سے جوؤں اور لیکھوں کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے نسخہ

• پہلا طریقہ

زمانہ قدیم سے زیتون اور ناریل کے تیل کو جوﺅں کے خاتمہ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ طریقہ علاج آج بھی بہت موثر ہے، لہٰذا اگر آپ جوﺅں کا شکار ہیں تو ہر چار روز بعد ناریل اور زیتون کے تیل سے اچھی طرح سر کی مالش کریں اور کھنگھی کریں۔

• دوسرا طریقہ

نیم کے پتوں کا رس 3 کھانے کے چمچ نمک ایک چائے کا چمچ لے لیں اب ایک پیالی میں نیم کے پتوں کا رس اور نمک ملا کر اچھی طرح مکس کر کے اس مکسچر کو اچھی طرح بالوں کی جڑوں میں لگائیں 30 منٹ بعد سر دھو لیں چاہیں تو شیمپو بھی کر سکتے ہیں یہ عمل ہفتے میں ایک بار دہرائیں ایک مرتبہ لگانے سے ہی جوئیں مر جائیں گی۔

• تیسرا طریقہ

سر سے جوؤں کے خاتمے کے لیے تلسی کے پتے پیس کر پیسٹ بنا لیں پھر رات کو بالوں کی جڑوں میں لگا کر کپڑا لپیٹ کر سو جائیں صبح اٹھ کر کپڑا ہٹا کر کنگھی کر لیں اور پتوں کو جھاڑ لیں پانی میں تھوڑے سے نیم کے پتے ابال کر ا س سے سر دھوئیں اس عمل سے جوئیں ختم ہو جائیں گی۔

Join Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Join Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Join Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5939 Views   |   14 Dec 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

بچوں کے سر سے جوؤں اور لیکھوں کا مکمل خاتمہ کیسے کریں؟ جانیئے حکیم شاہ نظیر کا حیرت انگیز ٹوٹکہ

بچوں کے سر سے جوؤں اور لیکھوں کا مکمل خاتمہ کیسے کریں؟ جانیئے حکیم شاہ نظیر کا حیرت انگیز ٹوٹکہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کے سر سے جوؤں اور لیکھوں کا مکمل خاتمہ کیسے کریں؟ جانیئے حکیم شاہ نظیر کا حیرت انگیز ٹوٹکہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔