والد کا پانچ سال پہلے انتقال ہوگیا تھا اور وہ دنیا فانی سے کوچ کر گئے جس کے بعد میں والد کا کام سنبھالا۔ یہ الفاظ ایک ایسی باہمت خاتون کے ہیں جنہوں نے تھوڑا حوصلہ دکھایا اور آج وہ ایک اچھا کاروبار لے کر چل رہی ہیں۔
خاتون نے ڈیجیٹل پاکستان کے ویب چینل کو اپنی پوری کہانی سے آگاہ کیا۔ نور الصبا نامی خاتون نے کہا کہ مجھے اس فیلڈ میں آتے ہوئے تین سال ہوجائیں گے۔ میں نے فارم ڈی کیا ہے اور میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں نوکری کیا کرتی تھی جہاں میری اسسٹنٹ منیجر کے طور پروموشن ہوئی اور میرا 8 سال کا تجربہ ہے۔
نور صبا نے بتایا کہ جب والد کی وفات ہوئی تو مجھے ان کا کام کرنا ضروری سمجھا۔ نور نے بتایا کہ وہ لنک مشینوں کا کام کرتی ہیں اور وہ تین سال سے اس کام کو دیکھ رہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نوکری اس لیے چھوڑ دی کہ آپ اس میں کسی کے ماتحت کام کرتے ہیں تو آپ پر پریشر ہوتا ہے جب کہ کاروبار میں آپ کسی کے دباؤ میں نہیں ہوتے۔
خاتون نے بتایا کہ نوکری سے ان کے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہورہے تھے جبکہ میری تنخواہ 80 ہزار تھی۔ مگر کاروبار میں میرا اچھا ماہانہ پیکج بن جاتا ہے۔
خاتون نے گھ بیٹھی خواتین کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ آپ بھی ایسا کام کر سکتی ہیں۔ آپ کسی کے سامنے یہ نہ کہیں کہ میں یہ کام نہیں کرسکتی۔ بلکہ یہ کہیں کہ میں کوئی بھی کام کرسکتی ہوں۔
خاتون نے لوگوں سے متعلق کیا کہا؟ دیکھیئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Walid Ka Karobar Barhaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Walid Ka Karobar Barhaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.