گرمی میں دال کو کیڑا لگنے سے کیسے بچائیں؟ جانیں خراب بلب کو ماچس کی ڈبیا سے دوبارہ ٹھیک کرنے کا طریقہ

گرمی کے موسم میں دالوں کو کافی جلدی کیڑا لگ جاتا ہے. دال اگر لمبے عرصے تک محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو سرسوں کے تیل کو ہاتھوں میں لے کر خشک دال پر اچھی طرح لگا دیں اور پھر کسی ڈبے یا تھیلی میں ڈال کر چند تیز پات ڈال کر گرہ لگا دیں. دال میں نہ کیڑا لگے گا نہ وہ خراب ہوگی.

گھروں میں استری کے نیچے کالک آجاتی ہے جسے ریگ مال سے صاف کرتے ہیں تو استری کی سطح خراب ہوجاتی ہے. اس کو صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ پیناڈول یا ڈسپرین کی گولی لیں اور گرم استری کے کالے حصے پر اچھی طرح ملیں. اور پھر موٹے کپڑے سے پونچھ لیں. یہ عمل استری گرم کرنے کے بعد اس کا پلگ نکال کر اور اپنے ہاتھوں کی حفاظت کا خیال رکھتے ہوئے کرنا ہے.

گھر کے بلب اب کافی مہنگے ملتے ہیں. اگر اچانک بلب فیوز ہوجائے تو اسے اتار کر اس کے نیچے والے حصے کو غور سے دیکھیں. اگر زنگ لگا ہو تو باورچی خانے کے گریٹر کو اس پر اچھی طرح رگڑیں کہ زنگ نکل جائے. دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ماچس کے تیلی سلگانے والے حصے پر بلب کے نچلے حصے کو رگڑا جائے. زنگ نکل جائے تو دوبارہ لگا کر آن کریں. بلب جلنے لگے گا.

Dal Ko Keera Lagnay Say Kaisay Bachaen

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dal Ko Keera Lagnay Say Kaisay Bachaen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dal Ko Keera Lagnay Say Kaisay Bachaen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1414 Views   |   08 Apr 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گرمی میں دال کو کیڑا لگنے سے کیسے بچائیں؟ جانیں خراب بلب کو ماچس کی ڈبیا سے دوبارہ ٹھیک کرنے کا طریقہ

گرمی میں دال کو کیڑا لگنے سے کیسے بچائیں؟ جانیں خراب بلب کو ماچس کی ڈبیا سے دوبارہ ٹھیک کرنے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی میں دال کو کیڑا لگنے سے کیسے بچائیں؟ جانیں خراب بلب کو ماچس کی ڈبیا سے دوبارہ ٹھیک کرنے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔