نیند کے لئے گولیاں کھانے پر مجبور ہیں تو ایک بار یہ بھی آزما لیں۔۔ عام سے پھل بیر کے 6 انوکھے فائدے

سردی کے موسم کی خاص بات اس موسم میں آنے والے رنگ برنگے پھل اور سبزیاں ہیں جو اپنے اندر ڈھیروں فائدے رکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک پھل بیر ہے جو آج کل کثرت سے بازار میں موجود ہے۔ تو آئیےجانتے ہیں کہ یہ پھل آپ کو کون کون سے فائدے دے سکتا ہے۔

چائینیز دوائیاں

بیر کے گودے اور بیج میں فلیونوئڈز، صابونین اور پولی سیکرائیڈ بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ذہنی سکون کی دوائیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چین میں اس پھل کو ذہنی اور اعصاب کو پرسکون کرنے والی دوائیں میں استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اس پھل کو کھانے سے نیند میں کمی کا علاج بھی ممکن ہے۔

بیر کے 5 زبردست فائدے

فائبر سے بھرپور یہ ذائقہ دار پھل جلدی ہضم ہوجاتا ہے ساتھ ہی اسے کھانے سے وزن بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بیر کھانے سے پرانے سے پرانا قبض بھی ختم ہوجاتا ہے۔

بیر میں وٹامن ای اور وٹامن سی کے علاوہ دیگر معدنیات بھی موجود ہوتے ہیں جن سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

بیر کو کھانے سے جلدی امراض جیسے الرجی یا ایگزیما میں کمی واقع ہوتی ہے اور جلد نرم ملائم ہوجاتی ہے۔

بیر میں آئرن اور فاسفورس بھی ہوتا ہے جس سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور بلڈ پریشر کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔

خاص طور پر خواتین کے لئے بہترین ہوتا ہے کیں کہ اس میں کیلشیم اور فاسفورس اور آئرن ہوتا ہے جو خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ ہڈیوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

Bair Ke Heran Kun Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bair Ke Heran Kun Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bair Ke Heran Kun Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2381 Views   |   27 Jan 2023
About the Author:

khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

نیند کے لئے گولیاں کھانے پر مجبور ہیں تو ایک بار یہ بھی آزما لیں۔۔ عام سے پھل بیر کے 6 انوکھے فائدے

نیند کے لئے گولیاں کھانے پر مجبور ہیں تو ایک بار یہ بھی آزما لیں۔۔ عام سے پھل بیر کے 6 انوکھے فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نیند کے لئے گولیاں کھانے پر مجبور ہیں تو ایک بار یہ بھی آزما لیں۔۔ عام سے پھل بیر کے 6 انوکھے فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔