جس طرح والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے پڑھ لکھ کر کسی قابل بن جائیں اور وہ اپنی آنکھوں سے اولاد کو کامیاب ہوتا دیکھیں اسی طرح بچوں کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ ماں باپ کو کچھ بن کر دکھائیں تاکہ ان کی عمر بھر کی محنت کا صلہ انھیں دے سکیں۔ مگر کبھی یہ لمحات اس وقت آتے ہیں جب ہمیں پال پوس کر بڑا کرنے والے دنیا سے جاچکے ہوتیے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اس نوجوان کے ساتھ بھی ہوا
“بابا آپ بہت جلدی چلے گئے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کا ہر خواب پورا کروں گا لیکن میں آپ کو بہت یاد کرتا ہوں اور دنیا میں ایسی کوئی چیز نہیں جو میرا درد کم کرسکے“
یہ الفاظ ایک بیٹے کے ہیں جو اپنی ڈگری لے کر والد کی قبر تک چلا گیا۔
ماں باپ بچے کے پیدا ہونے کے بعد ہی اس کی کامیابی کے خواب بننے لگتے ہیں اور اپنے بچے کی اچھی تعلیم و تربیت کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑتے یہ سوچ کر کہ ایک دن آئے گا کہ ان کا بچہ پڑھ لکھ کر کچھ بن جائے گا اور وہ لمحہ ان کی زندگی کا حاصل ہوگا۔
والد کے نام خط
سید محمد علی نقوی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ لنکڈ ان کے اکاؤنٹ پر انھوں نے اپنی کامیابی کے دن اپنے والد کے نام ایک خط بھی لکھا جو اب اس دنیا میں موجود نہیں بلکہ بیٹے کو ڈگری ملنے سے صرف 12 دن پہلے اللہ کو پیارے ہوگئے۔
سید محمد علی لکھتے ہیں۔۔ یہ کل کی بات لگتی ہے کہ میرا داخلہ این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوا۔ وقت پر لگا کر اڑ گیا اور الحمداللہ آج میں کمیوٹر انجینئیر بن چکا ہوں۔ میں اپنے والدین، اساتذہ اور تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی۔
بابا زندہ ہوتے تو کہتے کہ۔۔
لیکن اس خوشی کے موقع پر میرا دل بہت دکھی ہے کیونکہ میرے ساتھ میرے بابا نہیں ہیں۔ اگر آج میرے بابا زندہ ہوتے تو کہتے کہ “بیٹا یہی وہ دن ہے جس کا ہم نے ہمیشہ انتظار کیا۔ آؤ اس دن کی خوشیاں منائیں
آپ بہترین باپ تھے
بابا میں یہ میرے لئے بہت تکلیف دہ بات ہے کہ مجھے انجینئرگ کی ڈگری ملنے سے پہلے آپ مجھے چھوڑ کر چلے گئے لیکن میں جانتا ہوں آپ کہیں سے مجھے دیکھ رہے ہوں گے اور میری کامیابی پر خوش ہورہے ہوں گے کیونکہ آپ ایک بہترین باپ رہے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Baba Mein Engineer Ban Gya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baba Mein Engineer Ban Gya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.