قدرت کی جانب سے دیا ہوا انمول تحفہ ہلدی۔۔۔ جانیں سنہرے رنگ والی ہلدی سے 5 ایسی سنہری تراکیب جو دے آپ کو سونے جیسی رنگت اور بے داغ چہرہ، جانیں ہلدی کی پانچ مختلف گھریلو ٹپس

ہلدی ایک ایسی جڑ ہے جس کو سُکھا کر پیس کر کھانوں میں رنگ اور خوشبو لانے کے ساتھ ساتھ جِلد کے امراض دور کرنے رنگت نکھارنے، داغ دھبوں سے نجات پانے کے لئے بھیی استعمال کیا جاتا ہے۔
پاکستان اور بھارت میں ہلدی کا استعمال کھانوں کے ساتھ ساتھ شادی کی رسموں وغیرہ میں بھی کیا جاتا ہے، تو سب سے پہلے ہلدی کے فوائد جان لیں اور اس کے بعد ہم آپ کو ہلدی کی مختلف ٹِپس بھی بتائیں گے۔

ہلدی کے فوائد:

• ہلدی کا استعمال یرقان، پیٹ درد، جلن، آنتوں کی گیس، جگر کے مسائل سے نجات کے لئے کیا جاتا ہے۔
• یہ سر درد، برونکائٹس، نزلہ، پھیپھڑوں میں انفیکشن، بخار، ماہواری کی پریشانیوں اور کینسر کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔
• آنکھوں میں انفیکشن، جلد کی سوزش، داد، ہڈی کا درد، منہ کے اندر خارش اور زخموں کو جلد بھرنے کے لئے بھی ہلدی کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

ہلدی استعمال کرنے کی تراکیب:

ہلدی پیسٹ:

ہلدی کا پیسٹ بنا کر رکھا جا سکتا ہے جس کو ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت فریج سے نکال کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اجزاء:

• ہلدی ¼ کپ
• پانی ½ کپ
• زیتون کا تیل، بادام کا تیل یا پھر مکھن: ½ چائے کا چمچ

ترکیب:

ان چیزوں کو فرائی کر لیں پھر آمیزے کو اچھی طرح مکس کر کے ایک ائیر ٹائیٹ کنٹینر میں نکال کر فریج میں رکھ لیں اور اسے زخم، درد، داد، ہڈی کی چوٹ پر استعمال کریں۔

ہلدی کی چائے:

• ہلدی: ½ سے ¼ چائے کا چمچ
• پانی: ایک کپ
• ادرک: ایک چھوٹا ٹکڑا
• لیموں کا رس: حسبِ زائقہ
• شہد: حسبِ زائقہ

ترکیب:

ایک پین میں پانی اور ادرک ڈال کر پکائیں اب اس میں ہلدی ڈال کر جوش دے لیں، اور آخر میں لیموں کا رس اور شہد ڈال کر چھان لیں اور مزے دے پی لیں، یہ جگر پیٹ، آنتوں اور منہ کے مسائل کا خاتمہ کرے گی۔

دودھ ہلدی:

• ½ کھانے کا چمچ
• ادرک: ایک چھوٹا ٹکڑا
• الائچی پاؤڈر: 1/8 کھانے کا چمچ
• چینی: کھجور کی چینی
• زعفران: ایک چٹکی
• دودھ: ایک کپ
• پانی: تھوڑا سا

ترکیب:

ایک پین میں پانی ڈالیں اس میں ادرک ڈال کر اُبال لیں تا کہ دودھ دالنے پر دودھ نہ پھٹے اب اس میں دودھ، الائچی پاؤڈر، کھجور کی چینی ڈال کر جوش دیں اور آخر میں اوپر سے زعفران چھڑک دیں، ہلدی والا مزیدار اور صحت بخش دودھ تیار ہے۔

ہلدی اور پھلوں کا جوس:

اجزاء:

• ہلدی ½ سے ¼ کھانے کا چمچ
• آم ¼ کپ
• کیلا: ¼ کپ
• دودھ: ایک کپ
• الائچی پسی ہوئی: ¼ چائے کا چمچ
• شہد: حسب زائقہ
• ادرک: ایک چھوٹا ٹکڑا

ترکیب:

اوپر بتائے گئے تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھے سے بلینڈ کریں اور یہ جوس پی لیں بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔

ہلدی کا فیس ماسک:

اجزاء:

• ہلدی: 1 کھانے کا چمچ
• دودھ 2 کھانے کے چمچ
• بیسن 2 کھانے کے چمچ
• بادام کا تیل: 1 کھانے کا چمچ

ترکیب:

یہ تمام اجزاء اچھی طرح ملا کر اس کا پیسٹ بنا لیں پھر اسے صاف چہرے پر 15 منٹ لگائے رکھیں اور دھو لیں، داغ دھبوں دانوں اور جِلد کے کئی امراض سے نجات مل جائے گی۔

Turmeric Milk Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Turmeric Milk Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Turmeric Milk Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8152 Views   |   12 Jan 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

قدرت کی جانب سے دیا ہوا انمول تحفہ ہلدی۔۔۔ جانیں سنہرے رنگ والی ہلدی سے 5 ایسی سنہری تراکیب جو دے آپ کو سونے جیسی رنگت اور بے داغ چہرہ، جانیں ہلدی کی پانچ مختلف گھریلو ٹپس

قدرت کی جانب سے دیا ہوا انمول تحفہ ہلدی۔۔۔ جانیں سنہرے رنگ والی ہلدی سے 5 ایسی سنہری تراکیب جو دے آپ کو سونے جیسی رنگت اور بے داغ چہرہ، جانیں ہلدی کی پانچ مختلف گھریلو ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قدرت کی جانب سے دیا ہوا انمول تحفہ ہلدی۔۔۔ جانیں سنہرے رنگ والی ہلدی سے 5 ایسی سنہری تراکیب جو دے آپ کو سونے جیسی رنگت اور بے داغ چہرہ، جانیں ہلدی کی پانچ مختلف گھریلو ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔