کسی کا گھر برباد کر کے اتنا جھوٹ نہ بولو۔۔ طوبیٰ انور نے انٹرویو میں ایسا کیا کہا کہ بشریٰ اقبال کے ساتھ صارفین نے بھی کلاس لے لی؟

Tuba Anwar Showbiz Story Raises Eyebrows

"اگر احسان فراموشی اور جھوٹ کا کوئی چہرہ ہوتا، تو وہ یہی ہوتا۔ سچ بتا دوں؟"

یہ الفاظ ہیں ڈاکٹر بشریٰ اقبال کے، جو انہوں نے سیدا طوبیٰ انور کے حالیہ وائرل انٹرویو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہے۔ عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ نے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے طوبیٰ انور کو جھوٹا اور احسان فراموش قرار دے دیا۔

چند دن پہلے ایک انٹرویو میں طوبیٰ انور نے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں غیر متوقع طور پر آئیں اور انہیں اس کا بالکل شوق نہیں تھا۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا کر دیا، کیونکہ عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں واضح کر چکے تھے کہ انہوں نے ہی طوبیٰ انور کو میڈیا میں متعارف کروایا تھا۔ عامر لیاقت کے قریبی حلقے بھی اس حقیقت سے بخوبی واقف تھے کہ ان کی دوسری بیوی میڈیا کی چکاچوند میں انہی کی بدولت قدم رکھنے میں کامیاب ہوئیں۔

ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے طوبیٰ انور کے بیان کو سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے ان پر احسان فراموشی کا الزام عائد کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی اس معاملے میں کود پڑے۔ بہت سے لوگ اس بات سے متفق نظر آئے کہ طوبیٰ انور آج خود کو عامر لیاقت حسین سے الگ کرنے کی جتنی بھی کوشش کریں، حقیقت یہی ہے کہ ان کا میڈیا کی دنیا میں آنا اتفاقیہ نہیں بلکہ عامر لیاقت کی محنت کا نتیجہ تھا۔

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب صارفین نے بھی طوبیٰ کے انٹرویو کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید شروع کر دی۔ کچھ نے کہا کہ وہ ماضی کو دفن کرنا چاہتی ہیں، لیکن سچائی کو بدلنا ممکن نہیں۔ کچھ صارفین نے تو یہاں تک لکھا کہ عامر لیاقت حسین کی زندگی کے آخری دنوں میں جس ذہنی دباؤ نے انہیں توڑ کر رکھ دیا، اس میں سب سے بڑا ہاتھ انہی رشتوں کا تھا جو مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ گئے۔

یہ معاملہ صرف ایک تبصرے تک محدود نہیں رہا بلکہ اس نے ایک بار پھر وہ زخم تازہ کر دیے جو عامر لیاقت حسین کی زندگی کے آخری دنوں سے جڑے ہیں۔ ان کی وفات کے بعد بشریٰ اقبال نہ صرف ان کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں بلکہ ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو بھی سب کے سامنے لا رہی ہیں۔

Tuba Anwar Showbiz Story Raises Eyebrows

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tuba Anwar Showbiz Story Raises Eyebrows and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tuba Anwar Showbiz Story Raises Eyebrows to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4941 Views   |   03 Apr 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 April 2025)

کسی کا گھر برباد کر کے اتنا جھوٹ نہ بولو۔۔ طوبیٰ انور نے انٹرویو میں ایسا کیا کہا کہ بشریٰ اقبال کے ساتھ صارفین نے بھی کلاس لے لی؟

کسی کا گھر برباد کر کے اتنا جھوٹ نہ بولو۔۔ طوبیٰ انور نے انٹرویو میں ایسا کیا کہا کہ بشریٰ اقبال کے ساتھ صارفین نے بھی کلاس لے لی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کسی کا گھر برباد کر کے اتنا جھوٹ نہ بولو۔۔ طوبیٰ انور نے انٹرویو میں ایسا کیا کہا کہ بشریٰ اقبال کے ساتھ صارفین نے بھی کلاس لے لی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔