اسلامی معاشرے میں کیسے کپڑے پہننے چاہیئے؟ سنیتا مارشل نے عیسائی ہو کے ماڈرن عورتوں کو آئینہ دکھا دیا

Sunita Marshall Talks About Bold Dressing In Islamic Culture

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باوقار شخصیت، سنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں مختصر لباس سے متعلق پاکستانی معاشرے کے حساس موضوع پر بے باک رائے دے کر سب کو چونکا دیا۔

فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ، کیا ان کے شوہر، اداکار حسن احمد، ان کے لباس پر کوئی پابندیاں لگاتے ہیں؟ تو سنیتا نے نہایت متوازن جواب دیا۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں لباس ایک بڑا موضوع ہے اور لوگ اداکاراؤں کو ان کے پہناوے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، لیکن ان کے شوہر نے کبھی بھی ان کے کیریئر یا آزادی پر پابندی نہیں لگائی۔ البتہ حسن لباس کے معاملے میں کچھ حدود کا مشورہ ضرور دیتے ہیں — جو سنیتا کے نزدیک ایک مناسب بات ہے کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ ایک اسلامی اور ثقافتی معاشرے کا حصہ ہیں۔

اداکارہ نے مزید وضاحت کی کہ، وہ ذاتی طور پر بھی مختصر لباس پہننے کے حق میں نہیں ہیں — خاص طور پر عوامی مقامات پر۔ میں اکثر جینز یا بغیر آستینوں کی شرٹس پہنتی ہوں، لیکن کبھی ایسا لباس پہن کر طارق روڈ نہیں جاتی۔ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں، وہاں کچھ حدود کی اہمیت ہے، انہوں نے واضح انداز میں کہا۔

تاہم سنیتا نے یہ بھی باور کرایا کہ وہ کسی اور کی ذاتی پسند کو غلط نہیں کہتیں۔ جو عورت جو چاہے پہنے، میں نہ اسے روکوں گی، نہ جج کروں گی۔ لیکن اگر آپ کو تنقید برداشت نہیں، تو اپنی نجی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔

ان کے مطابق، وہ بیرون ملک اگر بولڈ لباس پہنتی بھی ہیں تو اس کی تصویریں عام نہیں کرتیں، کیونکہ وہ اپنی پرائیویسی کو اہمیت دیتی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا کے ہجوم سے محفوظ رکھتی ہیں۔

سنیتا مارشل کا یہ غیر روایتی مگر حقیقت پسندانہ مؤقف سوشل میڈیا پر نئی بحث کا باعث بن گیا ہے — کچھ لوگ ان کے خیالات کو سمجھداری قرار دے رہے ہیں تو کچھ اختلاف بھی کر رہے ہیں۔ مگر ایک بات طے ہے، سنیتا نے اپنے انداز میں ایک حساس موضوع کو بڑی ذہانت سے چھیڑا، بغیر کسی کو نشانہ بنائے۔

Sunita Marshall Talks About Bold Dressing In Islamic Culture

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sunita Marshall Talks About Bold Dressing In Islamic Culture and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sunita Marshall Talks About Bold Dressing In Islamic Culture to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1865 Views   |   17 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 June 2025)

اسلامی معاشرے میں کیسے کپڑے پہننے چاہیئے؟ سنیتا مارشل نے عیسائی ہو کے ماڈرن عورتوں کو آئینہ دکھا دیا

اسلامی معاشرے میں کیسے کپڑے پہننے چاہیئے؟ سنیتا مارشل نے عیسائی ہو کے ماڈرن عورتوں کو آئینہ دکھا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اسلامی معاشرے میں کیسے کپڑے پہننے چاہیئے؟ سنیتا مارشل نے عیسائی ہو کے ماڈرن عورتوں کو آئینہ دکھا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔