وٹامن سی ٹونر اب گھر میں ہی بنائیں اور پائیں ایسی زبردست جلد جس کا رزلٹ آپ کو بھی حیران کر دے ۔۔

وٹامن سی ہماری صحت سے لے کر جلد تک کے ہر مسئلے میں ہمارے لئے اتنا مدد گار ہے جس کا اندازہ ہم نہیں کر سکتے یہ ہے ہی اتنا فائدہ مند۔ وٹامن سی ہمارے جسم میں موجود پانی اور خون کے ساتھ حل ہوجاتا ہے اور ناخن، جلد اور بالوں کی بہترین نشوونما کرتا ہے۔ یہ جسم میں موجود آئرن کو جذب کرتا ہے اور تھکاوٹ، کمزوری کے احساس دور کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کے خلیوں اور خون کی شریانوں کی حفاظت میں مدد کرتا ہے۔ اور اگر بات جلد کے حوالے سے کی جائے تو جلد کو روشن، خوبصورت اور چمکدار بنانے میں اس وٹامن کا کوئی ثانی نہیں۔ اس کا خاص ٹونر گھر میں بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے جس کو جاننے کے بعد امید ہے کہ آپ بھی بازاری کیمیکل شدہ ٹونرز میں اپنے پیسے برباد نہیں کریں گی۔

ٹپ:
دو گلاس پانی لیں اور اس کو اچھی طرح اباللیں۔ پھر اس میں گرین ٹی یا سبز چائے کا ایک چمچ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک پکا کر جوش دے لیں۔ اب اس کو نیم ٹھنڈا کریں اور وٹامن سی کا پائوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس مکسچر میں چمچ بار بار چلاتی جائیں تا کہ کوئی گٹھلی نہ بنے۔
لیجیئے تیار ہے آپ کا فوائد سے بھرپور وٹامن سی کا ایسا ٹونر جو آپ کی جلد پر کسی بھی قسم کے دانوں، داغ دھبوں، چھائیوں، فائن لائنز اور میل کو باہر نکالنے میں آپ کی مدد کرتا ہے، اور اگر اسی ٹونر کو آپ ویکس کے بعد چہرے پر لگائیں تو یہ سوتھنگ افیکٹ کا کام کرتا ہے اور جلد کو ٹھنڈا رکھنے میں سب سے سستا اور خاص راز ہے۔

Vitamin C Tonner For Face

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Vitamin C Tonner For Face and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vitamin C Tonner For Face to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   19861 Views   |   30 Jul 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

وٹامن سی ٹونر اب گھر میں ہی بنائیں اور پائیں ایسی زبردست جلد جس کا رزلٹ آپ کو بھی حیران کر دے ۔۔

وٹامن سی ٹونر اب گھر میں ہی بنائیں اور پائیں ایسی زبردست جلد جس کا رزلٹ آپ کو بھی حیران کر دے ۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وٹامن سی ٹونر اب گھر میں ہی بنائیں اور پائیں ایسی زبردست جلد جس کا رزلٹ آپ کو بھی حیران کر دے ۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔