کب تک زندہ ہوں کچھ نہیں معلوم، بس مدینہ جانا چاہتا ہوں ۔۔ شکیل یوسف آج کل کہاں غائب ہیں؟ ان کی زندگی سے متعلق ان سنی باتیں

آنگن ٹیڑھا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور و مشہور اداکار شکیل یوسف کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ شکیل یوسف کوئی معمولی اداکار نہیں وہ بر صغیر کے سب سے زیادہ منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ نصف صدی سے زیادہ عرصے پر محیط ان کا کیرئیر فن کی ایک شاندار داستان ہے۔

شکیل ہوسف کی اداکاری پاکستان کی تاریخ میں اکیڈمی کی حیثیت رکھتی ہے وہ ایک عہد کا نام ہیں۔

شکیل یوسف کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانےسے ہے۔ ان کی پیدائش ہندوستان کے شہر بھوپال کی ہے۔ مگر مسلمانوں پر ہندوؤں کے ملازم کے باعث وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان ہجرت کر گئے تھے۔ شکیل کا اصل نام یوسف کمال ہے۔

ابتدائی تعلیم ہندوستان سے حاصل کی اور باقی کی تعلیم کراچی آکر حاصل کی۔ کامیاب کیرئیر کے دوران ہی انہوں نے فرحت نامی پڑھی لکھی خاتون سے شادی کی۔ شکیل یوسف ایک بیٹے اور ایک بیٹی کے باپ ہیں جن کے نام حیدر اور حرا شکیل ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکار شکیل یوسف نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات ریڈیو سے کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں بہت کوش قسمت انسان ہوں جنہیں شروع سے ہی اچھے لوگوں کا ساتھ ملا۔

اداکار نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بتایا کہ میرے دو بچے ہیں حرا اور حیدر، دونوں ماشاء ﷲ سے تعلیم یافتہ ہیں۔ شادیاں ہو گئی ہیں۔ اب صرف اتنی خواہش ہے کہ جتنی زندگی باقی رہ گئی ہے اس میں اﷲ کو راضی کروں۔ اور ﷲ کو راضی کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کی خلق کو راضی کرو۔

ایک اور انٹرویو میں اداکار شکیل یوسف نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی مدینہ جانے کی بہت خواہش ہے۔ وہ اپنی زندگی اور وقت اللہ کی عبادت میں لگانا چاہتے ہیں۔

شکیل یوسف کا اپنی شادی سے متعلق کہنا تھا کہ میری ارینج میرج ہوئی ہے۔ میری شادی والدہ کی پسند سے ہوئی لیکن میری والدہ میری شادی میں حیات نہیں تھیں۔ میں اﷲ کا بہت شکرگزار ہوں کہ اﷲ تعالیٰ نے مجھے زندگی کا بہترین ہمسفر عطا کیا ہے۔

ان دونوں غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق شکیل یوسف کی صحت سے متعلق خبریں مختلف سوشل میڈیا پیجز پر زیر گردش ہیں۔ فیسبک پر پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کے گروپ پیج پر ان کی خراب صحت کے بارے بتایا گیا ہے کہ وہ اداکار دن سے کافی علیل ہیں۔

Kab Tak Zinda Hu Maloom Nhe

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kab Tak Zinda Hu Maloom Nhe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kab Tak Zinda Hu Maloom Nhe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3443 Views   |   24 Jan 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کب تک زندہ ہوں کچھ نہیں معلوم، بس مدینہ جانا چاہتا ہوں ۔۔ شکیل یوسف آج کل کہاں غائب ہیں؟ ان کی زندگی سے متعلق ان سنی باتیں

کب تک زندہ ہوں کچھ نہیں معلوم، بس مدینہ جانا چاہتا ہوں ۔۔ شکیل یوسف آج کل کہاں غائب ہیں؟ ان کی زندگی سے متعلق ان سنی باتیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کب تک زندہ ہوں کچھ نہیں معلوم، بس مدینہ جانا چاہتا ہوں ۔۔ شکیل یوسف آج کل کہاں غائب ہیں؟ ان کی زندگی سے متعلق ان سنی باتیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔