بچے کی پیدائش کے بعد عورتوں کو کیا کھانا چاہیئے؟َ جانیں سی سیکشن کے بعد کون سی غذا فائدہ مند اور نقصآن دہ ہے

Delivery Ke Baad Kya Khana Chahye

سی سیکشن یعنی آپریشن کے ذریعے زچگی، ایک بڑا سرجیکل عمل ہوتا ہے جس کے بعد ماں کا جسم اندرونی اور بیرونی دونوں سطحوں پر شفا یابی کے مراحل سے گزرتا ہے۔ اس دوران درست غذا، نہ صرف زخموں کی جلد بھرائی میں مدد دیتی ہے بلکہ توانائی بحال کرتی ہے، دودھ کی مقدار بہتر کرتی ہے اور قوتِ مدافعت بھی مضبوط بناتی ہے۔

ابتدائی 24 گھنٹے کی غذا:

سرجری کے فوراً بعد معدہ کمزور اور حساس ہوتا ہے، اس لیے پہلے دن آپ کو ہلکی پھلکی چیزیں دی جاتی ہیں؛ جیسے کہ

۔ صرف پانی، ناریل پانی، یا صاف یخنی

۔ چینی کے بغیر ہربل چائے مثلاً سونف، ادرک یا زیرہ

۔ اگر ڈاکٹر اجازت دے تو کچھ دیر بعد ہلکی سوپ یا کھچڑی

۔ گھبرانا نہیں ہے اگر گیس یا اپھارہ ہو رہا ہو تو یہ نارمل ہے، آہستہ آہستہ معدہ معمول پر آئے گا۔

اگلے 3 تا 5 دن: ٹھوس مگر نرم غذائیں:

۔ جب نظامِ ہضم معمول پر آنے لگے تو آہستہ آہستہ درج ذیل غذائیں شامل کریں

۔ نرم دلیہ (جو/چاول)

۔ دیسی گھی میں بنی ہوئی ہلکی کھچڑی

۔ سبزیوں کا ہلکا سوپ

۔ ابلا ہوا چکن یا مچھلی کم نمک مرچ کے ساتھ

۔ دیسی گھی میں بھنا ہوا سیندھہ نمک والا سوجی کا حلوہ

2 ہفتے بعد: طاقت بحال کرنے والی غذا:

جب جسمانی حالت کچھ بہتر ہو جائے، تو اب آپ کو ایسے کھانے کھانے چاہییں جو اندرونی زخموں کو جلد بھرنے، خون بنانے اور دودھ کی پیداوار بڑھانے میں مدد دیں۔

۔ دیسی گھی میں پکا ہوا پنیر پراٹھا یا چپاتی

۔ خشک میوہ جات: بادام، اخروٹ، کھجور، اخروٹ گرم دودھ کے ساتھ

۔ ہلدی والا دودھ اینٹی سیپٹک اور زخم بھرنے میں مددگار

۔ دیسی چکن یا مٹن یخنی

۔ چنے، ماش یا مونگ کی دال ہلکی مرچ مصالحے کے ساتھ

۔ پالک، میتھی، ہری سبزیاں: آئرن اور فائبر کا خزانہ

۔ کیلا، سیب، ناشپاتی: نظام ہضم کے لیے مفید

۔ آلو بخارا، انجیر، خشک خوبانی: قبض سے بچاؤ

ان چیزوں سے پرہیز کریں:

۔ بازار کے تلے ہوئے، چٹپٹے اور مصالحے دار کھانے

۔ گیس پیدا کرنے والی اشیاء: لوبیا، بند گوبھی، چنے، کولڈ ڈرنکس

۔ کیفین، چائے یا کافی کی زیادتی

۔ ٹھنڈے مشروبات اور آئس کریم

۔ میدے سے بنی اشیاء پاستا، نان، کیک، بسکٹ

یاد رکھیں، سی سیکشن کے بعد کی بحالی ایک مکمل عمل ہے، اور غذا اس کا سب سے اہم حصہ ہے۔ اپنی صحت پر توجہ دیں، خود کو وقت دیں، اور گھریلو ٹوٹکوں اور روایتی دانائی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ کیونکہ جب ماں خوش اور تندرست ہو، تبھی بچہ بھی خوش اور صحت مند ہوتا ہے۔

Delivery Ke Baad Kya Khana Chahye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Delivery Ke Baad Kya Khana Chahye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Delivery Ke Baad Kya Khana Chahye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1444 Views   |   24 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 June 2025)

بچے کی پیدائش کے بعد عورتوں کو کیا کھانا چاہیئے؟َ جانیں سی سیکشن کے بعد کون سی غذا فائدہ مند اور نقصآن دہ ہے

بچے کی پیدائش کے بعد عورتوں کو کیا کھانا چاہیئے؟َ جانیں سی سیکشن کے بعد کون سی غذا فائدہ مند اور نقصآن دہ ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد عورتوں کو کیا کھانا چاہیئے؟َ جانیں سی سیکشن کے بعد کون سی غذا فائدہ مند اور نقصآن دہ ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔