کھانے کے ذائقے اور لطف کے لئے پیاز جزولازم کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اگر اسے صحت بخش ترین غذاؤں میں سے ایک کہاجائے تو یہ بھی بے جا نہ ہوگا ۔ یہ قدرت کی جانب سے عطا کیا گیا اینٹی بائیوٹک ہے جو کئی طرح کی بیماریوں کے خلاف انسانی جسم میں مدافعت پیداکرتا ہے ۔ اس میں پائی جانے والی سلفر اس کے جراثیم کش اور اینٹی بائیوٹک فوائد کی بنیادی وجہ ہے ۔
کویرے سیٹن جیسے اینٹی آکسیڈنٹ بھی اس میں بکثرت پائے جاتے ہیں ۔ یہ سانس کی بیماریوں ، ذیابیطس، جوڑوں کے درد ، دل کی بیماری اور کولیسٹرول جیسی بیماریوں میں بھی مفید ہے ۔
پیاز کا ایک اہم فائدہ اس وقت دیکھا جا سکتا ہے جب بد قسمتی سے آپ کو شہد کی مکھی یا بھڑکاٹ لے ۔ اس کا درد ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے ایسی صورت میں سب سے پہلے توڈنک نکالیں اور اس کے بعد متاثرہ جگہ پر پیاز کا ٹکرا رگڑیں ۔ جلدہی درد اور سوجن دونوں غائب ہوجائیں گی ۔
اگر بخار کی شدت ہوتو جرابین پہن کر ان میں کٹے پیاز کے ٹکڑے ڈال لیں ، بخار کی شدت میں افاقہ محسوس ہوگا ۔
انسانی جسم میں بہت سے فاسد مادے پیدا ہوجاتے ہیں جو کئی طرح کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ۔ پیاز کا باقاعدگی سے استعمال جسم کو ان فاسد اور زہریلے مادوں سے قدرتی طور پر پاک کرتا رہتا ہے ۔
اگر کانوں میں میل جمع ہونے کی وجہ سے یہ بند محسوس ہونے لگیں تو پیاز کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا کاٹ کر اسے کپڑے میں لپیٹ کر سوتے وقت کان کے اندر رکھیں اور صبح اسے نکال لیں ۔ یہ کان میں جمی ہوئی میل کو نرم کرکے خارج ہونے میں مدد دے گا ۔