بیٹے کی موت کا صدمہ سڑک پر لے آیا تھا ۔۔ مشہور پاکستانی اداکارائیں جن کی زندگی کا وقت ایسا بدلا کہ غربت سے سڑک پر آگئیں

ہر عروج کو زوال ہے۔۔ ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے بہت سے مشہور فنکاروں کو مقبولیت کی بلندی سے سڑک پر آتے دیکھا ہے، جن کے بارے میں سوشل میڈیا پر کافی اسٹوریز وائرل ہوئی ہیں۔

کے فوڈز ڈاٹ کام میں آپ کو ان اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جن کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں میں رش لگ جاتا تھا مگر آج وہ کہاں گئیں اور کس حال میں ہے یہ بات کوئی نہیں جانتا۔

آنچل خان

پاکستانی پشتو فلموں کی معروف ترین اداکارہ آنچل خان وہ دولت مند اداکارہ تھیں جن کے پاس ایک وقت میں کسی بھی چیز کی کمی نہیں تھی مگر وقت نے ایسی پلٹی کھائی کہ قسمت انہیں سڑک پر لے آئی۔

102 فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ آنچل نے میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ میں بطور ہیروئن کل 102 فلموں میں اداکاری کرچکی ہوں۔ میں نے سنگاپور، تھائی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور قطر اور دیگر کئی ممالک میں رقص کے پروگرام بھی کیے۔پیسہ آنے کے بعد بنگلہ تعمیر کروایا، دو گاڑیاں بھی خریدیں اور تیس تولا سونا بھی خرید لیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنی تمام جائیدار اور زیورات اپنی ماں کے نام کرا دیئے تھے۔ آنچل کا کہنا تھا کہ ایک دن میری ماں نے بتایا کہ بیٹا مجھے معاف کردو جب تم شو کرنے گئیں تھیں تو تمھارے بہن بھائیوں نے مجھے بے ہوش کر کے کاغذات پر اپنے انگوٹھے لگوا لیئے اور تمام جائیداد اور دیگر چیزیں اپنے نام کروا لیں۔

سابقہ اداکارہ نے مزید بتایا کہ دھوکہ کھانے کے بعد میری زندگی برباد ہوچکی ہے، شہرت کے وقت میرے پاس دو سو سے زائد ساڑھیاں ہوا کرتی تھیں اور تین سو سے چار سو کے قریب کپڑے ہوا کرتے تھے۔ اب نہ کپڑے ہیں اور نہ ہی کھانا۔ میں دو دو دن تک کھانا نہیں کھاتی۔

روحی بانو

باصلاحیت سابقہ اداکارہ روحی بانو کا شمار کامیاب ترین پاکستانی اداکاراؤں میں کیا جاتا تھا مگر بیٹے کی وفات کے بعد ان کے حالات اتنے خراب ہوگئے کہ وہ سڑک پر آگئیں اور انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا تھا۔

مداح روحی بانو کی جھلک دیکھنے کے لیے ان کا گھنٹوں انتظار کیا کرتے تھے مگر بعد میں وہ ایسا غائب ہوئیں کہ لوگ بھی انہیں بھول گئے۔ 2005 میں روحی بانو پر غم کا پہاڑ ٹوٹ کیونکہ ان کا اکلوتا بیٹا 2005 میں پراسرار انداز میں قتل ہوگیا تھا اور اس کے چند ہی ماہ کے بعد ان کی والدہ کی سوختہ لاش سامنے آئی۔ روحی بانو اس قیامت کے بعد اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں۔ وہ گلیوں میں در بہ در پھرتی رہتی تھیں۔

روحی بانونے اپنے جواں سال بیٹے کے قتل کے بعد 14برس انتہائی اذیت میں گزارے اور مختلف خیراتی اداروں میں بھی زیرعلاج رہیں اور25جنوری2019کو روحی بانو کا ترکی کے شہر استنبول میں انتقال ہوگیا۔

نائلہ جعفری

پاکستانی کی مقبول اداکارہ نائلہ جعفری کے آخری دنوں میں حالات کافی خراب ہوگئے تھے۔ انہیں اپنے کینسر کے علاج کے لیے پیسوں کی اشد ضرورت تھی۔ انہوں نے شوبز کے اداکار، کرکٹر اور سیاسی شخصیات سے ان کا علاج کرانے کی درخواست تھی۔

Bete Ki Mout Ka Sadma

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bete Ki Mout Ka Sadma and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bete Ki Mout Ka Sadma to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   7177 Views   |   20 Mar 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بیٹے کی موت کا صدمہ سڑک پر لے آیا تھا ۔۔ مشہور پاکستانی اداکارائیں جن کی زندگی کا وقت ایسا بدلا کہ غربت سے سڑک پر آگئیں

بیٹے کی موت کا صدمہ سڑک پر لے آیا تھا ۔۔ مشہور پاکستانی اداکارائیں جن کی زندگی کا وقت ایسا بدلا کہ غربت سے سڑک پر آگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے کی موت کا صدمہ سڑک پر لے آیا تھا ۔۔ مشہور پاکستانی اداکارائیں جن کی زندگی کا وقت ایسا بدلا کہ غربت سے سڑک پر آگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔