اچھا سوچا پھر بھی برائی ملی۔۔ کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے پر تنقید کیوں؟ سونالی باندرے پھٹ پڑیں

Sonali Bendre Defends Crediting Naturopathy In Cancer Recovery Amid Backlash

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی باندرے ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انکشاف کیا کہ کینسر سے صحت یابی کے سفر میں نیچروپیتھی نے ان کی بھرپور مدد کی— اس بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔

90 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی سونالی باندرے 2018 میں اسٹیج 4 میٹاسٹیٹک کینسر میں مبتلا ہوئیں، ایک ایسا مرحلہ جسے سن کر اکثر لوگوں کے قدم لرز جاتے ہیں۔ لیکن اداکارہ نے ہمت نہیں ہاری اور 2021 میں اس جان لیوا بیماری کو شکست دے کر ایک نئی زندگی کی طرف لوٹ آئیں۔

لیکن سونالی نے جب اپنا مشکل سفر اور علاج کا طریقہ اپنے مداحوں سے شیئر کیا تو کافی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ، انہوں نے کبھی بھی خود کو ڈاکٹر کے طور پر پیش نہیں کیا۔ ان کے مطابق میں ماہر نہیں، لیکن میں وہ انسان ہوں جس نے اس درد، خوف اور جدوجہد کو اپنی پوری شدت سے محسوس کیا ہے۔ میرا ہر لفظ میرے ذاتی سفر اور سیکھنے کا نتیجہ ہے۔

سونالی کا کہنا تھا کہ، ہر مریض کا کیس مختلف ہوتا ہے، کینسر کی نوعیت بھی ایک جیسی نہیں ہوتی اور علاج کا راستہ بھی ہر فرد کے لیے جدا ہوتا ہے۔ میرے معاملے میں نیچروپیتھی نے میرا ساتھ دیا، اور میں نے وہی بات شیئر کی جو میں نے خود جِھیلا، محسوس کیا اور سمجھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ، ضروری نہیں ہر کوئی ان کی سوچ سے اتفاق کرے، لیکن اختلاف رائے کا یہ مطلب نہیں کہ دوسروں کے تجربات کو رد کر دیا جائے۔

ہر انسان کو اپنی صحت کے بارے میں وہی راستہ چننا چاہیے جو اسے محفوظ، مؤثر اور مضبوط بنائے۔ میں ہمیشہ اپنے سفر کے بارے میں سچ بولوں گی۔

سونالی باندرے کے مطابق وہ صحت یابی کے دوران بھی نیچروپیتھی پر ریسرچ کرتی رہیں اور عملی طور پر اسے اپناتی رہیں—اور آج بھی وہ اسی طرزِ زندگی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ان کی یہ کھلی گفتگو نہ صرف ان کے حوصلے کی عکاس ہے بلکہ ان بے شمار لوگوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام بھی ہے جو بیماری کے مشکل مرحلوں سے گزر رہے ہیں۔

Sonali Bendre Defends Crediting Naturopathy In Cancer Recovery Amid Backlash

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sonali Bendre Defends Crediting Naturopathy In Cancer Recovery Amid Backlash and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sonali Bendre Defends Crediting Naturopathy In Cancer Recovery Amid Backlash to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   283 Views   |   26 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 November 2025)

اچھا سوچا پھر بھی برائی ملی۔۔ کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے پر تنقید کیوں؟ سونالی باندرے پھٹ پڑیں

اچھا سوچا پھر بھی برائی ملی۔۔ کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے پر تنقید کیوں؟ سونالی باندرے پھٹ پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اچھا سوچا پھر بھی برائی ملی۔۔ کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے پر تنقید کیوں؟ سونالی باندرے پھٹ پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts