اتنی اوور ایکٹنگ کی ضرورت نہیں تھی۔۔ حمیرا اصغر کی موت پر فضا علی نے ایسا کیا کردیا کہ صارفین آگ بگولہ ہوگئے؟

Netizens Criticized Fiza Ali Emotional Video On Humaira Asghar Tragedy

پاکستانی شوبز انڈسٹری ان دنوں ایک افسوسناک خبر کی لپیٹ میں ہے۔ معروف ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ان کے فلیٹ سے نو ماہ بعد ملی، جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس واقعے نے نہ صرف دل دہلا دیے بلکہ خواتین کی خودمختار زندگی، خاندانی روایات اور شوبز کی دباؤ بھری دنیا پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ایسے میں اداکارہ و میزبان فضا علی نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک انتہائی جذباتی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ روتی اور چیختی نظر آئیں۔ ویڈیو میں فضا نے حمیرا کے والدین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا؛

"آخر ایک بیٹی تنہا کیسے مر سکتی ہے؟ کیا اس کا کوئی نہیں تھا؟ ماں باپ کہاں تھے؟ صرف اس لیے ساتھ چھوڑ دیا کہ وہ اپنے خواب پورے کرنا چاہتی تھی؟"

فضا علی نے جذبات کی شدت میں اسلام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ، "دین ہمیں اپنے پیاروں کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بچے کچھ مختلف سوچ رکھتے ہیں تو والدین کا فرض ہے کہ وہ ان کا ساتھ دیں، نہ کہ صرف سوسائٹی کی خوشنودی کے لیے انہیں تنہا کر دیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ایک لڑکی جو اپنے خوابوں کے پیچھے نکلی، آخر کیوں اکیلے مر گئی؟ کیا معاشرہ اتنا سنگ دل ہو چکا ہے؟"

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل:

جہاں کچھ لوگوں نے فضا علی کی سچائی اور درد کو محسوس کیا، وہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار بھی گرم ہو گیا۔

ایک صارف نے طنز کیا، یہ بات آپ طریقے سے بھی کہہ سکتی تھیں، اتنا چیخنے چلانے اور اوور ایکٹنگ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

ایک اور نے لکھا، اتنے بڑے سانحہ سے ویوز لینے کی کوشش؟ حد ہے!

جبکہ کسی نے فضا کی معلومات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، کسی نے حمیرا کو گھر سے نہیں نکالا، وہ خود چلی گئی تھی۔

تو کسی کا کہنا تھا، یہ کسی بھی موقع پر اداکاری کرنا نہیں چھوڑتی ہیں، پیمرا ان پر پابندی کیوں نہیں لگاتا؟

یہ واقعہ صرف ایک افسوسناک موت نہیں، بلکہ سماجی بےحسی، گھریلو لاتعلقی اور خواتین کے خوابوں سے جڑی کئی کہانیاں بیان کر گیا ہے۔ اور سچ یہ ہے کہ اس کی بازگشت بہت دیر تک سنائی دے گی۔

Netizens Criticized Fiza Ali Emotional Video On Humaira Asghar Tragedy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Netizens Criticized Fiza Ali Emotional Video On Humaira Asghar Tragedy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Netizens Criticized Fiza Ali Emotional Video On Humaira Asghar Tragedy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2265 Views   |   13 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 July 2025)

اتنی اوور ایکٹنگ کی ضرورت نہیں تھی۔۔ حمیرا اصغر کی موت پر فضا علی نے ایسا کیا کردیا کہ صارفین آگ بگولہ ہوگئے؟

اتنی اوور ایکٹنگ کی ضرورت نہیں تھی۔۔ حمیرا اصغر کی موت پر فضا علی نے ایسا کیا کردیا کہ صارفین آگ بگولہ ہوگئے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اتنی اوور ایکٹنگ کی ضرورت نہیں تھی۔۔ حمیرا اصغر کی موت پر فضا علی نے ایسا کیا کردیا کہ صارفین آگ بگولہ ہوگئے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔