مدینہ کی جڑی بوٹی جس سے بچے کی پیدائش میں آسانی ہو ! جانیں حمل ٹہرنے میں مدد دینے والی یہ جڑی بوٹی کیا ہے اور پاکستان میں کہاں سے ملتی ہے؟

مدینہ میں ایک ایسی جڑی بوٹی ملتی ہے جس کو حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یعنی وہ لوگ جن کے ہاں اولاد نہیں ہوتی ان وک یہ بوٹی تحفے میں دے جاتی ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ اس کو پانی میں بھگو کر چھوڑ دو جس دن یہ پورا پھول کھل گیا اس دن امید ہے کہ بچے کی ولادت ہو جائے گی۔ کچھ لوگوں کے ہاں نصیب سے ایسا معجزہ ہو جاتا ہے اور کچھ جوڑے خُدا کی اس نعمت کے لیے سالہا سال انتظار کرتے ہیں۔

آج کے فوڈز میں آپ کو مریم بوٹی کے فائدے کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جو کہ اکثر خواتین حاملہ ہونے کے دوران استعمال کرتی ہیں۔ مریم بوٹی کو مریم کا پھول بھی کہا جاتا ہے۔ مریم بوٹی کو انگریزی اور سائنسی زبان میں Anastatica کہا جاتا ہے اور یہ صحرا کے بنجر علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ جس میں ایران، عراق اور پاکستان جیسے ممالک بھی شامل ہیں لیکن یہ سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ میں آرام سے مل جاتی ہے اور زیادہ تر لوگ اس کو وہاں سے منگواتے یا خریدتے ہیں۔

مریم بوٹی میں کیلشیم، میگنیشیم ، پوٹاشیم اور آئرن بھی پایا جاتا ہے اور کئی ممالک میں اس کا پاؤڈر شہد اور زیتون کے تیل کے ساتھ آنکھوں کے دیگر مسائل کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

جبکہ پاکستان اور ملائشیا میں عموماً خواتین اس کا استعمال بچے کی پیدائش کے دوران کرتی ہیں تاکہ لیبر پین میں کمی لائی جاسکے۔ * مریم بوٹی لیبر کے درد کو کم کرنے کے ساتھ نارمل ڈلیوری کے چانسس بڑھاتی ہے۔
* اس کو استعمال کرنے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔جب بھی حاملہ خواتین کو لیبر پین شروع ہوجائے تو ایک پیالے میں پانی لیں۔
* اب اس میں مریم بوٹی کو بھگو دیں۔
* اب اس پانی کو آرام آرام سے پئیں۔
* کچھ دیر بعد یہ بوٹی بڑھنے لگے گی۔
* جب تک بچے کی پیدائش نہ ہوجائے اسی پیالے سے پانی پیتی رہیں اور پانی ختم ہونے کی صورت میں دوبارہ اس پیالے میں پانی شامل کرتی رہیں۔
* بچے کی پیدائش کے بعد جو پانی پچ جائے اس کو پودوں میں ڈال دیں اور اس بوٹی کو خشک کر کے دوبارہ استعمال کے لیے سنبھال کر رکھ لیں۔

پاکستان میں کہاں سے ملے گی؟

صدر بازاروں میں بڑی پنسار کی دکانوں پر یہ مریم بوٹی دستیاب ہے لیکن اس کو اکثر و بیشتر لوگ مدینہ سے خالص منگواتے ہیں۔

Pedaish Mein Asani Ho Jati Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pedaish Mein Asani Ho Jati Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pedaish Mein Asani Ho Jati Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   11727 Views   |   22 Feb 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مدینہ کی جڑی بوٹی جس سے بچے کی پیدائش میں آسانی ہو ! جانیں حمل ٹہرنے میں مدد دینے والی یہ جڑی بوٹی کیا ہے اور پاکستان میں کہاں سے ملتی ہے؟

مدینہ کی جڑی بوٹی جس سے بچے کی پیدائش میں آسانی ہو ! جانیں حمل ٹہرنے میں مدد دینے والی یہ جڑی بوٹی کیا ہے اور پاکستان میں کہاں سے ملتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مدینہ کی جڑی بوٹی جس سے بچے کی پیدائش میں آسانی ہو ! جانیں حمل ٹہرنے میں مدد دینے والی یہ جڑی بوٹی کیا ہے اور پاکستان میں کہاں سے ملتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔