گیڈرسینگی کیا ہے اور اسے گھر میں رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں گیدڑسینگی کی حقیقت اور یہ کہاں سے ملتی ہے؟

گیڈرسینگی دراصل گیدڑ کے دونوں کانوں کے بیچ میں یہ ایک سینگ نما ساخت یا ہڈی ہوتی ہے جس پر بھورے رنگ کے بال اگتے ہیں۔ اس کو خوش قسمتی اور نیک بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
اس کو لوگ گھروں میں رکھتے ہیں تاکہ پیسے کی کمی نہ ہو، گھر میں کسی قسم کا کوئی جادو ٹونا یا کوئی بد نظر نہ پڑے۔ اس قسم کے نظریات آج بھی ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ عام ہیں۔

گیڈر سینگی کے متعلق نجی چینل نے ایک جوگئ بابا سائیں سے انٹرویو لیا تو اس نے بتایا کہ یہ بڑے کام کی چیز ہے۔ اس کو لوگ لاکھوں روپے میں خرید کر اپنے پاس رکھنے کے خواہشمند ہیں کیونکہ یہ انسان کو کروڑ پتی بنا دیتی ہے۔ اس کو گیدڑ کے سر سے ہی حاصل کیا جاتا ہے اور ہندوؤں کے تلک لگانے والے سندور میں رکھا جاتا ہے تاکہ یہ خوشبو دار رہے اور اس سے یہ زندہ رہتی ہے۔ اس کے اصل ہونے کی یہ پہچان ہے کہ اس کا حجم و وزن بڑھ جاتا ہے۔

لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ یہی دولت کمانے کا بہترین ذریعہ ہے یا بناء محنت کے آپ سرمایہ حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ کہیں ایسی کوئی روایت موجود ہے۔ یہ فلسفہ 17 ویں صدی میں برِ صغیر کے کسی پنڈت کی جانب سے دیا گیا تھا اور اس وقت سے آج تک اس کو خوب مانا جاتا ہے۔

گیدڑسینگی کی اصل حقیقت یہ ہے کہ 17ویں صدی سے بھی قبل اس کے آثار مصر سے ملتے ہیں۔ مصر میں ایک دیوتا اینوبس تھا جس کا سر گیدڑ اور بقیہ جسم انسان کی شکل کا تھا، لوگوں نے اس کا نام گیدڑسینگی رکھ دیا تھا اور اس کے جسم پر بھی بھورے بال تھے۔

Geader Singi Ke Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Geader Singi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Geader Singi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3898 Views   |   10 Apr 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گیڈرسینگی کیا ہے اور اسے گھر میں رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں گیدڑسینگی کی حقیقت اور یہ کہاں سے ملتی ہے؟

گیڈرسینگی کیا ہے اور اسے گھر میں رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں گیدڑسینگی کی حقیقت اور یہ کہاں سے ملتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گیڈرسینگی کیا ہے اور اسے گھر میں رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں گیدڑسینگی کی حقیقت اور یہ کہاں سے ملتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔