کیا آپ کو قبض کی شکایت رہتی ہے؟؟؟ تو پھر جانیں ایک ایسی کمال کی چائے بنانے کا طریقہ جس سے قبض کی شکایت بھی دور ہو اور چائے کا مزہ بھی بھرپور آ جائے

قبض ایسا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے متاثر شخص مشکل میں پڑ جاتا ہے، اور اس کے لیے کھانا پینا بھی محال ہو جاتا ہے لیکن آخر قبض کی شکایت ہوتی کیوں ہے پہلے یہ جاننا ضروری ہے۔

قبض کی وجوہات:

قبض جیسے مسئلہ کھانے میں بے احتیاطی اور زیادہ تیل والی غذاؤں کے استعمال سے ہوتا ہے، اگر ہم کھانا بے وقت اور تیل مرچ کا احتیاط رکھ کر نہ استعمال کریں تو قبض کی شکایت ہو جاتی ہے۔
جس کی وجہ سے نظامِ ہاضمہ کمزور ہونے سے آنتوں کی سرگرمی متاثر ہوتی ہے، اس کے علاوہ پانی کا کم استعمال، ذہنی دباؤ اور ادوایات کا استعمال بھی اس بیماری کی وجہ بنتا ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی چائے بنانا سکھانے والے ہیں جس کے استعمال سے آپ اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

السی کے بیجوں کی چائے سے قبض سے نجات پائیں:

السی کے بیچ اپنے اندر حیرت انگیز فوائد رکھتے ہیں، السی کے بیجوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
جبکہ یہ بیج امراض قلب کے لیے بھی بے حد مفید ہیں، ساتھ ہی یہ نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنے میں بھی بہترین کردار ادا کرتے ہیں۔

السی کے بیجوں سے چائے بنائیں:

ایک کھانے کا چمچ السی کے بیج کو ایک کپ پانی میں 2 سے 3 منٹ تک ابال لیں اور رات سونے سے پہلے یہ چائے بنا کر بیجوں سمیت ہی اسے پی لیں۔
السی کے بیج جلاب کش ہوتے ہیں اور وزن میں کمی لانے کا باعث بھی بنتے ہیں۔

Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qabz Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6211 Views   |   27 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ کو قبض کی شکایت رہتی ہے؟؟؟ تو پھر جانیں ایک ایسی کمال کی چائے بنانے کا طریقہ جس سے قبض کی شکایت بھی دور ہو اور چائے کا مزہ بھی بھرپور آ جائے

کیا آپ کو قبض کی شکایت رہتی ہے؟؟؟ تو پھر جانیں ایک ایسی کمال کی چائے بنانے کا طریقہ جس سے قبض کی شکایت بھی دور ہو اور چائے کا مزہ بھی بھرپور آ جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کو قبض کی شکایت رہتی ہے؟؟؟ تو پھر جانیں ایک ایسی کمال کی چائے بنانے کا طریقہ جس سے قبض کی شکایت بھی دور ہو اور چائے کا مزہ بھی بھرپور آ جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔