حاملہ ہوئی تو شوہر نے چھوڑ دیا، بچی پیدا ہوئی تو ڈاکٹر نے مدد نہیں کی ۔۔ تڑپتی ماں کی وہ کہانی جو معاشرے کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے

بھارت سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے بتایا کہ میری شادی 18 سال کی عمر میں 30 سالہ ٹرک ڈرائیور سے ہوئی تھی۔ ہم دونوں کی عمروں میں جتنا فرق تھا اس سے زیادہ رویوں میں تھا۔ اس شادی سے اگر مجھے کچھ ملا تو وہ مار پیٹ، لڑائی جھگڑا اور میریٹل ریپ تھا ۔ میرے شوہر نے مجھے ایک دن بھی صحیح سے نہ رکھا وہ گھر میں ہوتا تو مسلسل میری تذلیل کرتا رہتا تھا اور گھر سے باہر جاتا تو میں اپنی چوٹوں کے زخموں پر مرہم ہی لگاتی رہتی تھی۔ کبھی والدین کو کچھ نہ کہا کیونکہ وہ غربت کے مارے میرے اخراجات اٹھا نہیں پا رہے تھے جس وجہ سے انہوں نے میری شادی کردی تھی۔

غموں کے پہاڑ کچھ کم نہ تھے کہ ایک دن میرے شوہر نے مجھے ذرا سی بات پر مارنا پیٹنا شروع کیا تو دروازے پر دستک ہوئی جب معلوم ہوا کہ یہ میرے شوہر کی پہلی بیوی ہے اور اس کا ایک بچہ بھی ہے۔ اس کی پہلی بیوی 7 ماہ کی حاملہ بھی ہے۔ کچھ دنوں تک ہم سب ایک ہی گھر میں رہے لیکن پہلی بیوی کے آنے سے مجھ پر تشدد بڑھ گیا وہ بھی مجھے نوکرانی کی طرح سمجھنے لگی۔

میری طبیعت خراب ہوئی تو کسی نے مجھے نہ پوچھا اور میری طبیعت بگڑتی گئی۔ شوہر نے بیوی کی باتوں میں آکر مجھے چھوڑ دیا اور گھر سے نکال دیا پھر خود ہی مجھے میرے باپ کے گھر کے باہر دروازے پر پھینک کر چلا گیا۔

میرے پاپا مجھے مجھے دیکھ کر ڈر گئے، حیران رہ گئے کہ جسم پر اتنے تشدد کے نشانات ہیں کہ قابلِ برداشت ہی نہیں ۔ پاپا مجھے ہسپتال لے کر گئے تو چیک اپ کے دوران ڈاکٹر نے بتایا کہ میں 3 ماہ کی حاملہ ہوں۔ اس وقت میرے پیروں سے زمین نکل گئی کہ میرے اپنے خرچے پورے نہیں ہو رہے اس ننھی جان کو دنی امیں کیسے لاؤں گی مگر پاپا نے مجھے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی، میرا خیال کیا، میری ہر ضرورت کا خیال کیا۔ مجھے ایک مرتبہ پھر صحت مند بنانے کی کوشش کی۔

زندگی جینا شروع ہی کی تھی کہ 8 ویں ماہ میں طبیعت سنبھلنے میں نہ آئی اور اچانک بیہوش ہوگئی اس وقت ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ مجھے ایڈز ہے اور یہ بیماری مجھے میرے شوہر سے لگی تھی۔ جب ڈاکٹر کو معلوم ہوا مجھے یہ مرض ہے اس نے مجھ سے دوری اختیار کرنی شروع کردی یہاں تک کہ جب میری ڈیلیویری کا وقت آیا تو ڈاکٹر نے مجھے ہاتھ نہ لگایا اور نہ آپریشن کیا بلکہ کہا کہ خود محنت کرو اور اپنی ڈیلیویری خود کرو تمہیں ایڈز کا مرض ہے۔ ہم تمہیں اور تمہارے بچے کو بچا کر خود کو کیوں بیماری میں مبتلا کریں؟

یہ وہ لمحہ تھا جب میں موت کے منہ میں تھی کیونکہ جسم میں خون کی کمی میری جان کے در پے تھی اور ایک ننھی جان جو جسم سے جدا ہونے والی تھی اس کو کیسے اس دنیا میں لاتی۔ خُدا نے میری جس طرح مدد کی وہ میں جانتی ہوں لیکن 8 ویں ماہ سے ہی مجھے یہ خوف تھا کہ کہیں میری بچی مر نہ جائے یا مری ہوئی پیدا نہ ہو۔ میں وہ ماں ہوں جو اپنی ڈیلیویری خود ہی اکیلے لیبر روم میں کر رہی تھی، اس وقت ایک نرس کو ترس آیا اس نے میری مدد کی لیکن جوں ہی بچی پیدا ہوئی اس کی نال بھی نہ کاٹی اور قینچی مجھے ہی دے دی میں نے اوزار کو پکڑ کر مشکل سے یہ کام انجام دیا۔

بچی کے پیدا ہونے کے بعد ڈاکٹر نے اس کو بس اس لیے ہاتھ نہیں لگایا کہ وہ بھی ایڈز کا شکار ہوگی اور یوں میری بچی تڑپتی ہوئی مرگئی۔ اس وقت مجھے احساس ہوا کہ یہ دنیا کس قدر بے حس ہے شوہر نے مجھے اپنی جان لیوہ بیماری دے کر چھوڑ دیا اور میری بچی کو ڈاکٹر کی غفلت نے مجھ سے چھین لیا۔۔

Hamla Hui To Shohar Ne Chor Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hamla Hui To Shohar Ne Chor Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamla Hui To Shohar Ne Chor Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2140 Views   |   04 Dec 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

حاملہ ہوئی تو شوہر نے چھوڑ دیا، بچی پیدا ہوئی تو ڈاکٹر نے مدد نہیں کی ۔۔ تڑپتی ماں کی وہ کہانی جو معاشرے کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے

حاملہ ہوئی تو شوہر نے چھوڑ دیا، بچی پیدا ہوئی تو ڈاکٹر نے مدد نہیں کی ۔۔ تڑپتی ماں کی وہ کہانی جو معاشرے کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حاملہ ہوئی تو شوہر نے چھوڑ دیا، بچی پیدا ہوئی تو ڈاکٹر نے مدد نہیں کی ۔۔ تڑپتی ماں کی وہ کہانی جو معاشرے کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔