سردی کے موسم میں اس سے زيادہ مفید اور کیا؟ ہربل بام گھر پر بنائيں اور بیماریوں سے نجات میں مدد پائیں

سردی کے موسم میں سردی کے سبب ہونے والی بیماریوں میں نزلہ زکام کھانسی اور بخار عام ہوتا ہے جن کے علاج کے لیے مہنگی اینٹی بایوٹک ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے جن کے مضر اثرات انسان کو سردیوں کے مزہ لینے کے قابل ہی نہیں چھوڑتے- مگر ان بیماریوں کا علاج اگر ابتدائی مرحلے پر ہی کر لیا جائے تو نہ صرف سردی کے اثرات سے بچا جا سکتا ہے بلکہ بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے-

سردی سے محفوظ رہنے کے لیے بام کا استعمال

عام طور پر ہلکی پھلکی سردی سے بچنے کے لیے صدیوں سے بام کا استعمال سب ہی کرتے آئے ہیں جو بازار میں مختلف ناموں سے فروخت ہوتی ہیں- آج ہم آپ کو سردی سے بچنے کے لیے بام گھر پر ہی تیار کرنے کی ایسی ترکیب بتائيں گے جس کے استعمال سے نہ صرف سردی سے محفوظ رہا جا سکتا ہے بلکہ گھر پر اس کی چند سستی چیزوں کی مدد سے تیاری آپ کی جیب کے لیے بھی بہتر ثابت ہوتی ہے-

ہربل بام گھر پر بنانے کا طریقہ

ہربل بام کو تیار کرنے کے لیے جن اجزا کی ضرورت ہوتی ہے وہ کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں
20 قطرے سفیدہ کا قدرتی تیل
10 قطرے پیپر منٹ کا قدرتی تیل
پٹرولیم جیلی ایک کھانے کا چمچہ
ناریل کا تیل ایک کھانے کا چمچہ
لونگ کا پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچہ
پیپر منٹ چٹکی بھر
ہلدی چٹکی بھر

طریقہ کار

ایک برتن میں پٹرولیم جیلی کو ہلکی آنچ میں پگھلا لیں پھر اس میں لونگ کا پاؤڈر، پیپر منٹ ہلدی بتائی گئی مقدار کے مطابق شامل کر کے کچھ دیر کے لیے پکنے چھوڑ دیں- اس کے بعد چولہا بند کر کے اس میں سفیدہ کا تیل، پیپرمنٹ چٹکی بھر اور اس کا تیل، ناریل کا تیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور کسی سو بند بوتل میں بند کر کے رکھ دیں-

ہربل بام کا استعمال

سردی کے سبب ناک بند ہونے کی صورت میں اس کو سونگھنا یا ماتھے پر لگانے سے بند ناک کھل جاتی ہے- اسی طرح سردی کے سبب ہونے والے سر درد کی صورت میں اس کو ناک کے کناروں پر اور پیشانی پر لگا کر سر کو کسی کپڑے سے لپیٹ لیں جلد افاقہ ہوگا-

کھانسی اور گلے خراب ہونے کی صورت میں بھی ہربل بام بہت مفید ہوتی ہے اور اس کو گلے اور سینے پر لگانے سے کھانسی میں نہ صرف آرام ملتا ہے بلکہ سانس لینے میں بھی آسانی ہوتی ہے-

یاد رہے ہربل بام کا استعمال سردی کے سبب ہونے والی بیماریوں کی علامات میں کمی ضرور کر سکتی ہے مگ رمکمل علاج نہیں ہے اس کے ساتھ ساتھ نوزائیدہ اور شیر خوار بچوں کو اس کے استعمال سے منع کیا جاتا ہے تاہم کسی کپڑے پر لگا کر ان کو اس کی بھاپ دینے سے بھی فوائد مل سکتے ہیں-

By Hamariweb  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   391 Views   |   17 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سردی کے موسم میں اس سے زيادہ مفید اور کیا؟ ہربل بام گھر پر بنائيں اور بیماریوں سے نجات میں مدد پائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سردی کے موسم میں اس سے زيادہ مفید اور کیا؟ ہربل بام گھر پر بنائيں اور بیماریوں سے نجات میں مدد پائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.