میں تھک کر گھر جارہی کہ مجھے فون آیا اور میں ۔۔ شائستہ لودھی اپنے پہلے معجزاتی عمرے کا سفر بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

شائستہ لودھی پاکستان میں مارننگ شو کی کامیاب ترین میزبانوں میں سے ایک ہیں۔ شائستہ لودھی ایک کاروباری خاتون بھی ہیں اور اسکن ٹریٹمنٹ بھی کرتی ہیں جبکہ وہ اب ایک اداکارہ بھی ہیں اور ہم نے انہیں مختلف پروجیکٹس میں دیکھا ہے۔

حال ہی میں وہ فوٹ پرنٹس پوڈ کاسٹ کی مہمان تھیں جہاں انہوں نے اپنے پہلے عمرے کے بارے میں بتایا۔

شائستہ لودھی نے بتایا کہ ان کا پہلا عمرہ ٹرپ کیسے ایک معجزہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ، "وہ عمرے پر جانا چاہتی تھیں لیکن اس کے لیے انہوں نے کوئی پلاننگ نہیں کی تھی نہ ہی کچھ سوچا تھا کہ کب جانا ہے۔ وہ ایک دن کام سے تھک کر گھر جارہی تھیں کہ ایک جاننے والا کا راستے میں فون آیا، انہوں نے مجھے اپنے آفس بلایا اور مجھ سے پوچھا کہ تم عمرہ پر جانا چاہتی ہو؟ میں نے فوراً ہاں میں سر ہلا دیا۔

انہوں نے مجھے کہا کہ میں آج ہی فیملی کے پاسپورٹ انہیں بھیج دوں اور میں نے ایسا ہی کیا اور اگلے دو دن بعد مجھے اپنے بچوں، والدین اور خود کے لیے ویزا مل گیا اور ہم مکہ روانہ ہو گئے۔

شائستہ بتاتی ہیں کہ، جس شخص نے ان کے عمرہ کا انتظام کیا تھا انہوں نے مجھے وہ کپڑا بھی تحفے میں دیا تھا جو کعبہ کو دھونے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

شائستہ نے کہا کہ، انہیں غلاف کعبہ کے دھاگوں سے بنی تسبیح بھی تحفے میں دی گئی تھی۔ یہ ایک بابرکت سفر تھا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گی اور ایک ایسا سفر جس نے ان کے ایمان کو مضبوط کیا۔

Shaista Lodhis Shares Her First Miraculous Umrah Journey

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shaista Lodhis Shares Her First Miraculous Umrah Journey and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shaista Lodhis Shares Her First Miraculous Umrah Journey to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   663 Views   |   05 Feb 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 September 2024)

میں تھک کر گھر جارہی کہ مجھے فون آیا اور میں ۔۔ شائستہ لودھی اپنے پہلے معجزاتی عمرے کا سفر بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

میں تھک کر گھر جارہی کہ مجھے فون آیا اور میں ۔۔ شائستہ لودھی اپنے پہلے معجزاتی عمرے کا سفر بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں تھک کر گھر جارہی کہ مجھے فون آیا اور میں ۔۔ شائستہ لودھی اپنے پہلے معجزاتی عمرے کا سفر بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔