ٹماٹر کا سوپ گھر میں بنانے کا آسان طریقہ جانیں جو موٹاپے کو کرے ختم، ہڈیوں کو بنائے مضبوط۔۔

سردی کے موسم میں مختلف قسم کے سوپ سب ہی استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ سردی سے بچانے اور جسم کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اور بات اگر ٹماٹر کے سوپ کی کریں تو یہ بہت زیادہ فائدہ مند بھی ہوتا ہے اور جلدی بھی تیار ہو جاتا ہے۔ جس کو پینے کے بے شمار فائدے ہیں تو اس سردی آپ بھی ٹماٹر کا سوپ پیئیں اور خود کو صحت مند بنائیں۔

فائدے:

ہڈیوں کے لئے :

۰ ٹماٹر کا سوپ وٹامن کے، کیلشیئم اور لکوپین سے بھرپور ہوتا ہے۔ جو ہڈیوں کو جوڑنے اور مضبوط کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وزن کم :

۰ اس کے سوپ میں فائبر اور پانی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے جو کہ تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بینائی تیز:

۰ ٹماٹر کا سوپ اینٹی آکسیڈنٹ ہے اس میں وٹامن اے زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی بیماریوں کو بھی دور کرنے میں مدد دیتا ہے اور بینائی کو بھی تیز کرتا ہے۔

سردی سے بچاتا:

۰ اس میں موجود وٹامنز سیریز جسم کو سردی سے بچانے کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو بھی بڑھاتی ہے جس سے مختلف وائرل بیماریوں سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

جلد کی خوبصورتی:

۰ یہ جلد کو صاف ستھرا اور چمک دار بناتا ہے ساتھ ہی جلد پر موجود داغ دھبے اور ایکنی کو کنٹرول کرنے کا کام کرتا ہے۔

گھر میں بنانے کی ریسیپی:

• ٹماٹروں کو اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں ان کا چھلکا اُتار دیں۔
• پھر ٹماٹروں کی تعداد کے مطابق پانی ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کرلیں۔
• پھر ایک پین میں زیتون کا تیل ، لہسن، پیاز اور باریک کٹی ہوئی گاجر ڈالیں اور ان کو ہلکا فرائی کرلیں۔
• پھر اس میں گرینڈ کیے ہوئے ٹماٹر شامل کرلیں اور ابال آنے تک پکائیں۔
• اس کے بعد اس پیسٹ کو ایک برتن میں نکالیں اور اس میں دو سے تین چمچ کارن فلور اور ایک چمچ میدہ ڈال کر اچھی طرح چمچ چلائیں۔
• پھر اس میں نمک ، کالی مرچ اور سفید مرچ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
• لیجیئے زبردست سا گرم گرم ٹماٹر کا سوپ پینے کے لئے تیار ہے، اب اس کو چاہے تو ایسے ہی پی لیں ورنہ چاول اُبال کر اس کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔
• گرما گرم ٹماٹر کے سُوپ کی یہ ریسیپی آپ کو کیسی لگی ہمیں کے-فوڈ کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔

Tomato Soup Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tomato Soup Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tomato Soup Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7782 Views   |   07 Jan 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 April 2024)

ٹماٹر کا سوپ گھر میں بنانے کا آسان طریقہ جانیں جو موٹاپے کو کرے ختم، ہڈیوں کو بنائے مضبوط۔۔

ٹماٹر کا سوپ گھر میں بنانے کا آسان طریقہ جانیں جو موٹاپے کو کرے ختم، ہڈیوں کو بنائے مضبوط۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹماٹر کا سوپ گھر میں بنانے کا آسان طریقہ جانیں جو موٹاپے کو کرے ختم، ہڈیوں کو بنائے مضبوط۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔