ہم نے اکثر باتھ روم اور الماری میں کافور کی گولیاں رکھی ہوئی دیکھی ہوں گی، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے اس کے مزید اور کونسے حیرت انگیز استعمال ہیں؟
نہیں! تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کافور باتھ روم اور الماریوں میں رکھنے کے علاوہ اسے چہرے، بالوں اور دواؤں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کے مختلف استعمال اور فوائد درج ذیل ہیں۔
کافور کے مختلف استعمال اور فوائد
• دانوں کا علاج
کافور سے دانوں کا علاج ممکن ہے، کھلے مسام بند کرنے اور دانوں سے نجات کے لئے آپ ٹی ٹری آئل میں کافور اسنشئیل آئل ملا کر چہرے پر لگا سکتے ہیں اور ساتھ ہی کافور والا لوشن بھی رات کو لگا کر سونے سے دانے ختم کئے جا سکتے ہیں۔
• بالوں میں استعمال کریں
کافور کو کھوپرے کے تیل میں ملا کر اگر بالوں پر لگایا اور مساج کیا جائے تو اس سے خشکی دور ہوگی، بال مضبوط ہوں گے بالوں کا گِرنا بھی حیرت انگیز طور پر بے حد کم ہو جائے گا۔
• زخم اور جلے ہوئے پر استعمال کریں
کافور کو اگر جلی ہوئی جلد پر لگایا جائے تو یہ ٹھنڈک کا احساس پہنچائے گا، اور زخم پر لگانے سے بھی زخم جلدی سوکھے گا۔
• ایگزیمہ
اگر آپ کو ایگزیمہ ہے تو ایک چٹکی کافور کو کھوپرے کے تیل میں ملا کر جلد پر لگائیں، بہت جلدی فائدہ ہوگا ایگزیمہ ختم ہو جائے گا۔
• درد اور سوزش
اگر آپ کو کسی کیڑے نے کاٹ لیا ہے اور متاثرہ جگہ پر درد اور سوزش ہو گئی ہے تو کافور کو براہِ راست متاثرہ جگہ پر لگانے سے درد اور سوزش سے نجات ملے گی۔
• ٹھنڈ اور کھانسی میں آرام دہ
اگر آپ کو ٹھنڈ لگ گئی ہے اور کھانسی ہو رہی ہے تو کافور کا استعمال اس مسئلے میں بھی آپ کو حیرت انگیز فوائد پہنچا سکتا ہے اس کے لئے آپ کو پانی میں کافور ڈال کر اُبالنا ہوگا اور پھر اس پانی کی بھاپ لینی ہو گی، ٹھنڈ ختم ہو جائے گی اور کھانسی میں بھی آرام آئے گا۔
• جوؤں کا خاتمہ
اگر آپ کے سر میں جوئیں ہیں اور آپ ان سے پریشان ہیں تو پانی میں کافور آئل ڈال کر یا پھر کھوپرے کے تیل میں کفور ڈال کر اس سے سر کا مساج کریں آپ کو جوؤں سے مکمل نجات مل جائے گی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kafoor Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kafoor Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.