سیب کے سرکہ میں کھیرا بھگو کر کھانے سے کیا ہوتا ہے۔۔ جانیں 5 ایسے فوائد جو آپ کو حیران کردیں

کچی سبزیوں کا استعمال صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ ہم سب کھانے کے ساتھ سلاد کی شکل میں کچی سبزیاں کھانا پسند کرتے ہیں۔ کھانے کے ساتھ سلاد کی سب سے پسندیدہ چیز جو ہمارے ذہن میں آتی ہے. وہ کھیرا ہے۔ سلاد ذائقے اور فوئد دونوں میں بہترین ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ سیب کے سرکے میں کھیرے کو بھگو کر کھاتے ہیں، تو اس سے صحت کے لیے بھی بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ جی ہاں، آپ نے اسے صحیح پڑھا! بہت سے لوگ سلاد پر ایپل سائڈر سرکہ چھڑک کر کھانا پسند کرتے ہیں. لیکن آپ سیب کے سرکہ میں بھگوئے ہوئے کھیرے کو بھی کھا سکتے ہیں۔ بلکہ یہ صحت کو بھی حیرت انگیز فوائد دیتا ہے۔۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کواسی کے 5 فوائد بتارہے ہیں۔

1۔ کیلشئیم اور فاسفورس کا ذریعہ :

کھیرے میں کیلشیم اورفاسفورس موجود ہوتا ہے۔ یہ ہڈیوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ انہیں مضبوط بنا کر ان کو فریکچر کے خطرے سے بچاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیب کے سرکہ میں موجود ایسٹک ایسڈ خوراک کی خواہش کم کرکے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔ اس میں موجود کیلشئیم پوٹاشئیم دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

2۔ پیٹ کے مسائل کا شاندار حل:

ہاضمے کو بہتر بنانے کے علاوہ یہ قبض، پیٹ میں گیس، بدہضمی، اپھارہ وغیرہ جیسے مسائل سے نجات دلانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ یہ آنتوں کی حرکت میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اور جسم سے فاسد مادوں کو نکال پھینکتا ہے۔

3۔ آنتوں کی کارکردگی بہتر بنائے:

کھیرا بذات خود فائدے مند سبزی ہے اور جب وہ دوسری فائدہ مند چیز کے ساتھ مل جاتی ہے تو مزید شفایاب دوا بن جاتی ہے۔ کھیرا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ سیب سائڈر سرکہ کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو کھیرا پروبائیوٹک کا کام کرتا ہے۔ یہ آنتوں میں اچھے بیکٹیریا کو بڑھاتا ہے اور کھانے کے ہاضمے کے ساتھ ساتھ ان سے غذائی اجزاء کے جذب کو بھی بہتر بناتا ہے ۔

4۔ یورک ایسڈ کی تکلیف:

اگر جوڑوں کے درد کے مسئلے کی وجہ یورک ایسڈ کی زیادتی یا گاؤٹ ہے تو سیب کا سرکہ اور کھیرا کھانے سے اس مسئلے میں آرام ملتا ہے۔ سیب کا سرکہ سے یورک ایسڈ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

5۔ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور:

فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپوریہ غذا ہاضمہ، بھوک کنٹرول اور وقت بے وقت کی کریونگ سے بچاتی ہے میٹا بولزم کی رفتار بڑھائے اور جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرتی ہے۔ یہ اضافی کیلوری اور چربی کو تیزی سے جلانے میں مدد کرتا ہے۔

Saib Ke Sirkay Mein Kheery Mila Kar Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Saib Ke Sirkay Mein Kheery Mila Kar Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saib Ke Sirkay Mein Kheery Mila Kar Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahid  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5985 Views   |   10 Feb 2023
About the Author:

Shahid is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahid is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

سیب کے سرکہ میں کھیرا بھگو کر کھانے سے کیا ہوتا ہے۔۔ جانیں 5 ایسے فوائد جو آپ کو حیران کردیں

سیب کے سرکہ میں کھیرا بھگو کر کھانے سے کیا ہوتا ہے۔۔ جانیں 5 ایسے فوائد جو آپ کو حیران کردیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سیب کے سرکہ میں کھیرا بھگو کر کھانے سے کیا ہوتا ہے۔۔ جانیں 5 ایسے فوائد جو آپ کو حیران کردیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔