کیا آپ بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں؟ جانئے سائنس آپ کے بارے میں کیا کہتی ہے

ایک زمانہ تھا جب لوگ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے کو شیطان کہتے تھے کہ یہ ہر کام الٹے ہاتھ سے کرتا ہے ۔ لیکن اب سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ وہ ان باتوں کو رد کرکے سائنسی تحقیق کے نتیجے سے یہ بات ثابت کرتی ہے انسان دنیا میں آنے کے بعد دائیں ہاتھ سے کام کرے گا یا بائیں ہاتھ سے یہ اس میں پیدائشی طور پر موجود ہوتا ہے اگر اس پر کتنی ہی سختی کیوں نہ کر لی جائے وہ الٹے ہاتھ ہی سے کام کرے گا ۔ جس طرح کسی دائیں ہاتھ سے کام کرنے والے کو الٹے ہاتھ سے کام کرنے کے لئے مجبور نہیں کیا جاسکتا اور نہ وہ ایسا کر سکتا ہے لیکن کچھ ممالک میں ابھی بھی بچوں کو الٹے ہاتھ کے استعمال سے روکا جاتا ہے ۔
دنیا کی تقریباًبارہ فیصد آبادی بائیں ہاتھ سے کام کرتی ہے جبکہ ستاسی فیصد دائیں ہاتھ اور ایک فیصد ایسے افراد ہیں جو بیک وقت دونوں ہاتھوں سے کام کرتے ہیں ۔
بائیں ہاتھ سے کام کرنے افراد اپنا دایاں دماغ استعمال کرتے ہیں ۔ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کن کاموں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اور یہ کن بیماریوں کا شکار ہو سکتے سائنس اس بارے میں کیا کہتی آئیں جانتے ہیں ۔

الرجی کا ہونا

تحقیق کے مطابق ان میں مختلف قسم کی الرجی ہونے کے امکانات دائیں ہاتھ سے کام کرنے والے کی نسبت گیارہ فیصد زیادہ ہوتے ہیں ۔

سر درد کا ہونا

یہ بھی ان میں دائیں ہاتھ کی نسبت دو فیصد زیادہ رہنے کا امکان ہے یعنی سردرد رہنا اس لئے بھی ہے کہ یہ اپنا دائیں دماغ دائیں کو استعمال کرتے ہیں ۔

نیند کی کمی

ان میں چورانوے فیصد افراد نیند کی کمی یا اس طرح کے مسائل کا شکار رہتے ہیں ۔

دایا ں دماغ کا استعمال کرنا

اس کی وجہ سے یہ کسی بھی مسئلے کو دور اندیشی سے دیکھتے ہیں ان میں بہترموسیقی کا رجحان پایا جاتا ہے ۔ تخیل کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہوتی ہے فنون لطیفہ سے رغبت رکھتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان کا دایاں دماغ ان سارے افعال کو کنٹرول کرتا ہے چونکہ بائیں ہاتھ والے افراد اپنا دایاں دماغ استعمال کرتے ہیں اس لئے یہ تمام خوبیاں ان میں پائی جاتی ہیں ۔

نشہ کا عادی ہونا

ایسے افراد جلد نشے کی طرف مائل ہوتے ہیں اور اس کے عادی بن جاتے ہیں ۔

ایک وقت میں کئی کام کرنا

ایسے افراد دائیں ہاتھ والوں کی نسبت زیادہ تیز ہوتے ہیں اور ایک ہی وقت میں کئی طرح کے کام کرنے صلاحیت رکھتے ہیں ۔

فالج سے جلد صحت یابی ملنا

کیونکہ یہ دایاں دماغ استعمال کرتے ہیں اس لئے فالج کی صورت میں جلد صحت یاب ہو جاتے ہیں اسی طرح دماغی چوٹ بھی کم وقت میں مندمل ہو جاتی ہے ۔

مختلف زبانیں سیکھنے میں دقت کا سامنا

کسی بھی زبان کو سیکھنے میں کافی مشکل پیش آسکتی ہے ۔ دیکھا گیا الٹے ہاتھ سے کام کرنے والے افراد میں زیادہ تعداد مرد حضرات کی ہے ۔

Kia Ap Bhi Left Hand Se Kam Kartay Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kia Ap Bhi Left Hand Se Kam Kartay Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Ap Bhi Left Hand Se Kam Kartay Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3196 Views   |   07 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں؟ جانئے سائنس آپ کے بارے میں کیا کہتی ہے

کیا آپ بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں؟ جانئے سائنس آپ کے بارے میں کیا کہتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں؟ جانئے سائنس آپ کے بارے میں کیا کہتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔