کیا بارش کے بعد آپ کے گھروں میں بھی پتنگے آجاتے ہیں؟ اب جانئیے ان کو بھگانے کے چند آسان طریقے!!!

دنیا میں ہزاروں لاکھوں قسم کے کیڑے مکوڑے پائے جاتے ہیں جن میں سے کچھ گھروں میں آجاتے ہیں اور ان کے آنے کی وجوہات الگ الگ ہوتی ہیں۔ کچھ کیڑے جیسے کہ پتنگے وغیرہ شدید بارشوں کے بعد باہر آتے ہیں کیونکہ بارش کی وجہ سے ان کے گھروں کو نقصان پہنچتا ہے اور وہ محفوظ جگہ کی تلاش میں باغوں یا گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں۔ اور ویسے بھی یہ موسم ان کی نئی نسلوں کی افزائش اور پرورش کا بہترین وقت ہوتا ہے۔
بارش کے بعد لوگوں کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑھتا ہے اوپر سے بڑی تعداد میں پتنگے گھروں کا رخ کرلیتے ہیں جو اپنے ساتھ ساتھ جراثیم بھی لاتے ہیں اور ان جراثیموں سے مختلف انفیکشن ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ان کیڑے مکوڑوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے کچھ طریقے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ ان سے بچ سکتے ہیں اور بارش کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

کیڑوں سے بچنے کے طریقے اور احتیاطی تدابیر: ۔ بارش کے موسم میں ضروری ہے کہ آپ اپنے جسم پہ تیل یا اوئنمنٹ لگائیں اس سے کیڑے آپ کے جسم پر نہیں چپکیں گے اور نہ ہی کا ٹیں گے۔

۔ مون سون کے موسم میں گھروں اور اگر گھر میں پیڑ پودے موجود ہیں تو ان میں بھی کیڑے مار اسپرے ضرور کروائیں کیونکہ یہ کیڑے وہاں اپنا گھر بنا کر انڈے دینے لگ جاتے ہیں۔

۔ ان کیڑوں کو بھگانے کیلیئے آپ ان جگاؤں پر سٹرس اسپرے بھی کر سکتے ہیں جہاں انکی موجودگی کے امکان زیادہ ہوتے ہیں۔ سٹرس سپرے آپ گھر میں پانی اور لیموں کو آپس میں ملا کے بنا سکتے ہیں یا لیموں کی جگہ نارنجی کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ کیونکہ یہ کیڑے سٹرس پھلوں کی خوشبو سے دور بھاگتے ہیں۔

۔ کمرے میں کافور کی گالیاں رکھ دینے سے بھی یہ کیڑے چلے جاتے ہیں اسکی مہک سے۔
۔ کوشش کریں کہ گھر کو خشک رکھیں کیونکہ نمی والی جگہ کیڑوں کو بہت پسند ہوتی ہے۔
۔ پتنگے روشنی کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں اس لیئے کوشش کریں کہ اس جگہ کی لائٹ بند رکھیں جہاں پتنگوں کے آنے کے زیادہ امکان ہوتے ہیں۔
۔ گھر میں کھانے پینے کی چیزوں کو ڈھاک کر رکھیں ورنہ ان کیڑوں میں موجود جراثیم آپ کے کھانوں میں شامل ہو کے مختلف قسم کی بیماریوں کی وجہ بنیں گے۔ ۔ گھر کو صاف رکھیں اور ارد گرد کچرا جمع نہ کریں۔
۔ کھڑکیوں اور دروازوں پر جالیاں لگا کر رکھیں۔

Barish Ke Baad Patange Aa Jate Hain

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Barish Ke Baad Patange Aa Jate Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Barish Ke Baad Patange Aa Jate Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoaib  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3806 Views   |   11 Jul 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shoaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا بارش کے بعد آپ کے گھروں میں بھی پتنگے آجاتے ہیں؟ اب جانئیے ان کو بھگانے کے چند آسان طریقے!!!

کیا بارش کے بعد آپ کے گھروں میں بھی پتنگے آجاتے ہیں؟ اب جانئیے ان کو بھگانے کے چند آسان طریقے!!! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا بارش کے بعد آپ کے گھروں میں بھی پتنگے آجاتے ہیں؟ اب جانئیے ان کو بھگانے کے چند آسان طریقے!!! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔