Rajab Butt Reveals Details About His Past Affair And Wife Reaction
پاکستانی یوٹیوبرز میں ایک نام ہمیشہ خبروں میں رہتا ہے — رجب بٹ، جو اپنی فیملی ولاگنگ، ڈرامائی زندگی اور تنازعات کے باعث کبھی سکون میں نظر نہیں آتے۔ اس وقت وہ برطانیہ میں موجود ہیں، مگر وہاں بھی ان کے لیے حالات محفوظ نہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ ان پر بار بار حملے کیے جا رہے ہیں۔
رجب بٹ پہلے بھی اپنی بیوی ایمان کو دھوکہ دینے کے الزامات میں گھِر چکے ہیں۔ ان کے درمیان شدید اختلافات ہوئے، حتیٰ کہ ایمان، جو اُس وقت حاملہ تھیں، گھر چھوڑ کر چلی گئیں۔ مگر بعد میں وہ واپس آگئیں۔ اب رجب بٹ نے ایک نئے افیئرکا اعتراف کیا ہے — اور یہ خاتون فاطمہ خان نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ، ان پر حالیہ حملہ ان کی سابقہ گرل فرینڈ کے موجودہ شوہر نے کیا ہے۔ رجب بٹ کے مطابق، وہ شادی سے پہلے ایک لڑکی کے ساتھ رشتے میں تھے، لیکن جب ان کی والدہ نے ایمان کو اپنی بہو کے طور پر چُنا، تو انہوں نے وہ رشتہ ختم کر دیا۔ مگر اب، برسوں بعد، سابق محبوبہ کا شوہر ان سے بدلہ لینے پر تُلا ہوا ہے۔
رجب نے کہا کہ، ایمان کو ان کے افیئر کا علم ہوا تو وہ شدید غصے میں آگئیں، مجھے چماٹیں ماریں، بال نوچے، مگر اب وہ سب کچھ بھلا چکی ہیں اور انہوں نے اپنی شادی بچانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کی اس ویڈیو کے بعد انٹرنیٹ پر طوفان برپا ہو گیا ــــ لوگ رجب بٹ پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، جب ماں خاندانی بہو ڈھونڈ رہی تھی، تب بیٹا عشق لڑا رہا تھا۔ کسی اور نے کہا، ایمان واقعی بدقسمت ہے جو ایسے شخص کے ساتھ بندھی ہوئی ہے۔ ایک نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ایمان نے تمہیں صرف اپنے بچے کی خاطر معاف کیا۔
سوشل میڈیا پر بحث کا شور بڑھتا جا رہا ہے ـــــ کیا رجاب بٹ واقعی مظلوم ہیں یا اپنے کیے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rajab Butt Reveals Details About His Past Affair And Wife Reaction and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rajab Butt Reveals Details About His Past Affair And Wife Reaction to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.