ہوٹلوں کے کھانے ہوں یا ڈھابے کے، مشہور شیف کے ہاتھوں سے بنے ہوں یا ٹھیلے پر سب ہی کھانے میں لگیں اتنے لذیذ اور مذیدار کہ دل چاہتا ہے ان کو کھاتے ہی رہیں۔ پتہ نہیں یاسا کیا ذائقہ ہوتا ہے ان کھانوں میں کہ گھروں میں ان کی بتائی ہوئی ریسیپی سے بھی بنائیں تو وہ نہیں بنتے ہیں۔
خواتین کو اکثر یہ لگتا ہے کہ یہ جو ریسیپی یہ بازار والے ہمیں بتا رہے ہیں یہ اس کے علاوہ بھی کچھ ضرور الگ مصالحہ لگا کر استعمال کرتے ہیں تو بلکل خواتین صحیح سوچتی ہیں۔ آج ہم آپ کو وہ خفیہ چیزیں بتانے جارہے ہیں جو کسی نہ کسی طریقے سے بازاری کھانوں میں لازمی استعمال ہوتی ہیں۔
اجزاء:
انجیر:
بازاری تکوں، کڑاہی اور گوشت سے بنی چیزوں کو گلانے کے لئے کچھری پاؤڈر اور پپیتے کے پیسٹ کے علاوہ انجیر کا پیسٹ بھی استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ذائقہ بڑھایا جاسکے اور گوشت کا رنگ بھی کالا نہ پڑے۔ یہ ایسی تکنیک ہے آپ جب اس کو آزمائیں گی تو آپ کا بھی تکہ، بی بی کیو بازار کی طرح ذائقہ دار بنے گا کیونکہ انجیر میں شامل پروٹین گوشت کو کھانے میں مذیدار بنا دیتا ہے۔
برائن:
جب بھی گوشت خریدیں تو فریزر کرنے سے پہلے ہمیشہ اسے دھو کر اس کا پانی خشک کر لیں اور برائن (نمک اور چینی کے محلول) لگائیں اور پلاسٹک میں ڈال کر فریز کر لیں ۔
مصالحے:
سالن بناتے وقت آپ اس کا مصالحہ بناتی ہوں گی اس کے لئے آپ یہ کریں کہ ایک پیاز اور دو ٹماٹروں کو آدھا گلاس پانی میں ڈال کر جوش دیں اور ٹھنڈا ہونے پر پیس لیں اس کے بعد سونف ،دھنیا ،ثابت لال مرچ ڈال کر اس کو بھون لیں یہ سالن کی گریوی اور رنگ اچھا کرنے کا طریقہ ہے۔
باربی کیو سوس:
مٹن یا بیف کا گوشت بنانے کے بعد اگر اس کی مہک ختم نہ ہو تو اگلی دفعہ آپ گوشت پر بھوسی والا آٹا رگڑ کر کچھ دیر چھوڑ دیں اور پانی سے دھو نے کے بعد جب گوشت بھوننے یا تلنے لگیں تو بار بی کیو سوس لگا کر تل لیں اس سے گوشت میں کوئلے کا فلیور آجائے گا اور اس میں مہک نہیں آئے گی ۔
سوڈا:
گوشت پر سوڈا یا سوڈے کا پانی لگاکر اس کو بنائیں ایسے گوشت نرم ہو جاتا ہے اور مصالحوں کا ذائقہ گوشت میں ہی رہتا ہے۔ فرائیڈ آئٹم بناتے وقت مصالحہ نکل جاتا ہے تو آپ سوڈے کا پانی اس میں لگائیں اور پھر مصالحہ لگائیں جاتے ہیں اس سے فرائی کرتے وقت نہ تو گوشت سے پانی نکلے گا اور نہ مصالحہ۔
کھویا:
بار بی کیو، سیخ کباب، تکہ، بہاری بوٹی اور سٹیکس وغیرہ پر پھیکا کھویا لگانے سے گوشت کا رنگ گلابی رہتا ہے اور بوٹی نرم رہتی ہے۔
فروٹ جوس:
گھروں میں باربی کیو، پیزا یا کباب وغیرہ بنائے جاتے ہیں ان کو مصالحہ لگا کر پہلے سے رکھنے کے بادجود بھی ان میں مصالحوں کا ذائقہ نہیں چڑھتا تو آپ یہ کریں کہ مصالحے میں دہی اور فروٹ جوس کا استعمال کریں جیسے پائن ایپل اور نارنسگی کا رس بھی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے مصالحہ لگاکر چھوڑ دیں اس طرح آپ کا گوشت بھی گل جائے گا اور جلدی پکے گا۔
چکن کیوب:
ہوٹلوں میں پائے ،نہاری اور مرغ چھولے سمیت کوئی بھی سالن بنایا جائے اس میں چکن کیوب کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ گوشت کے شوربے میں ایک چکن کیوب ڈالنے سے گوشت کا ذائقہ اور بھی بڑھ جاتا ہے ۔
گرم پانی اور ہڈیوں کا سوپ:
گوشت کو بھون کر گلانے کے لئے ٹھنڈے پانی کو استعمال نہ کریں بلکہ جب بھی ضرورت ہو گرم پانی یا پھر ہڈیوں کے سوپ کا ہی استعمال کیا جائے اس سے گوشت کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے ۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Khane Ka Zaiqa Dar Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khane Ka Zaiqa Dar Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.