اگر آپ چاہتے ہیں ایک گلاس جوس جو آپ کو مکمل توانا کردے تو آج ہی بنائیں ترپھلا جانئے یہ کن تین پھلوں سے تیار کیا جاتا ہے

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ قدرت نے تمام ہی پھلوں و،سبزیوں اور میوہ جات کو کئی طرح کے صحت بخش اجزاء نوازا ہے ،لیکن اس کے باوجودماہریں غذائیت نے ان غذاءوں پر تحقیق کی اور ان میں موجود صحت بخش اجزاء کا صحیح تناسب جانچ کر انہیں سپر فوڈ قرار دیا یعنی یہ پھل دیگر پھلوں کے صحت بخش اجزاء کے مقابے میں کچھ درجہ آگے ہیں ،اور انہیں سپر فوڈ میں سیب،چقندر اور گاجر شامل ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے نے ان تین پھلوں کے رس کو ملا کر پینا کئی طرح سے فائدہ دیتا ہے ،اسے جادوئی رس بھی کہا جاتا ہے، جانتے اسے کس طرح تیار کیا جاتا ہے اور یہ جسم میں کتنی حیرت انگیز تبدیلیاں لاتا ہے ۔

اجزاء:

سیب ایک عدد
چقندر آدھا
گاجر ایک عدد(درمیانے سائز کی)
پانی ایک کپ

ترکیب:

سیب کو چھیل کر اسے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اسی طرح چقندر اور گاجر کو بھی کاٹ لیں ،اب بلینڈر میں پانی اور یہ تینوں پھل ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں ایک گاڑھا سا رس تیار ہوگا اسے چھاننے یا بلینڈر کی جگہ جوسر سے جوس نکالنے سے گریز کریں اس طرح اس کی افادیت کم ہو جائے گی ۔ اب اسے گلاس میں نکال لیں اگر ذائقہ بہتر کرنا تو شہد ملا لیں چینی کا استعمال ہرگز نہ کریں اور اسے نہار منہ استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے ، اگر ایسا ممکن نہ ہو تو اسے دو پہر کے وقت لے سکتے ہیں ۔

فائدے:

یہ رس وٹامنز ،فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہے جو جلد کی رنگت نکھارنے،جھریوں اور داغ دھبوں کو دور کرنے اور بڑھے ہو ئے وزن کم کو کر نے کی حیرت انگیزصلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی جسم سے یعنیجگر ،گردوں پیٹ اور آنتوں سے سے فاسدمادوں کے اخراج میں مدد فراہم کرتا ہے،بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتا ہے،قوت مدافعت بڑھاتا ہے،نظام انہضام میں بہتری لاتا ہے،جلد اور آنکھوں کو صحت مند رکھتا ہے ۔ امراض قلب سے تحافظ فراہم کرتا ہے ۔ غرض یہ رس آپ کی مجموعی صحت کے لئے بہتر ین ہے ۔
نوٹ:ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریض ،اور ایسے افراد جو گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں یا جن میں پتھری بننے کا رجحان پایا جا تا ہے وہ اسے اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں ،اسے ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

Tirphala Juice Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tirphala Juice Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tirphala Juice Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3134 Views   |   16 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اگر آپ چاہتے ہیں ایک گلاس جوس جو آپ کو مکمل توانا کردے تو آج ہی بنائیں ترپھلا جانئے یہ کن تین پھلوں سے تیار کیا جاتا ہے

اگر آپ چاہتے ہیں ایک گلاس جوس جو آپ کو مکمل توانا کردے تو آج ہی بنائیں ترپھلا جانئے یہ کن تین پھلوں سے تیار کیا جاتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں ایک گلاس جوس جو آپ کو مکمل توانا کردے تو آج ہی بنائیں ترپھلا جانئے یہ کن تین پھلوں سے تیار کیا جاتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔