کیا آپ بھی دو منہ والے بالوں سے پریشان ہیں؟ ایسے بالوں کو سیدھا کرنے کی کچھ ایسی بیوٹی ٹپس جو ہر لڑکی کے کام آئیں

عورت کی خوبصورتی کا راز اس کے بالوں میں پوشیدہ ہوتا ہے اگر کسی کے بال اچھے لمبے اور گھنے ہیں تو اسکی خوبصورتی نکھر جاتی ہے جبکہ دوسری جانب اگر کسی کے بال روکھے اور بے جان ہیں تو اسکی شخصیت ماند پڑجاتی ہے۔ لمبے بال جہاں خوبصورتی کی علامت ہیں وہیں لمبے بال والی لڑکیوں کو اکثر دو منہ کے بالوں کا مسئلہ بھی درپیش رہتا ہے کیونکہ لمبے بال خاص توجہ مانگتے ہیں پر آج کل کی مصروف زندگی میں یہ کام ذرا مشکل ہے۔ اسی کے ساتھ ہم اپنے کھانے پینے کا بھی صحیح سے دھیان نہیں رکھتے جسکی وجہ سے ہمارے بال روکھے، بے جان اور دو منہے ہوجاتے ہیں۔

بالوں کو کٹوانے یا ٹرم کروانے کو اکثر دو منہے بالوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا واحد ذریعہ سمجھا جاتا ہے، لیکن در حقیقت یہ صرف ایک عارضی حل ہے۔ اسلیئے آج ہم آپکو بتائیں گے دو منہ بالوں کو ختم کرنے کے کچھ گھریلو طریقے اور ان سے بچنے کی تدابیر۔

دو منہ بال ہونے کی اہم وجوہات:

۔ ضرورت سے زیادہ بالوں پر گرم آلات کا استعمال
۔ بالوں کو صحیح سے کنڈشنر نہیں کرنا
۔ بہت زیادہ کیمیکل والے شیمپو اور مصنوعات کا استعمال
۔ سورج کی تپش
۔ بالوں کو رنگوانا
۔ کیمیائی علاج
۔ غذائی اجزاء کی کمی

چند آسان گھریلو علاج:

۔ 2 چمچ زیتون کے تیل میں 1 چمچ شہد ملا کر 1 انڈے کی زردی کو پھینٹ لیں پھر اس کی مالش بالوں پر کریں۔ تقریباً 30 منٹ تک سر کو شاور کیپ سے ڈھانپیں۔ اپنے بالوں کو دھونے کے لیے ہلکا شیمپو استعمال کریں۔
۔ سرسوں کا تیل، ارنڈی کا تیل اور زیتون کا تیل ایک ایک چمچ لیکر ایک چھوٹے برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اسے اپنے بالوں پر لگائیں اور اچھی طرح مساج کریں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں۔
۔ 4 چمچ دہی لیں، اس میں ایک پورا انڈا، ایک پکا ہوا کیلا شامل کرکے گاڑھا ماسک بنالیں ۔ بالوں کو مضبوط بنانے اور دو منہ ہونے سے بچانے کے لیے اب اسے سر کی جڑوں میں اچھے سے لگائیں۔ 40 منٹ تک رکھیں اور ہلکے شیمپو سے بال دھولیں۔
۔ تازہ ناریل کے دودھ اور ایک انڈے کی سفیدی شامل کرتے ہیئر پیک بنائیں پھر اسے بالوں کے سِروں پر لگائیں (آپ اسے جڑوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں)۔ ایک گھنٹے کے لیے رکھیں، اور پھر ہلکے شیمپو سے دھولیں۔
۔ اپنے بالوں اور جڑوں پر قدرتی شہد لگائیں۔ اسے تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے اپنے بالوں پر لگا رہنے دیں اور پھر کسی انتہائی ہلکے شیمپو سے اپنے بال دھولیں۔
۔ پکے ہوئے پپیتے کے چند ٹکڑوں کو میش کریں اور اس گودے کو براہ راست بالوں کی پٹیوں پر لگائیں۔ اسے ایک گھنٹے تک رہنے دیں اسکے بعد سادے پانی سے دھولیں۔

احتیاطی تدابیر:

۔ گھر سے نکلتے وقت ہمیشہ اپنے بالوں کو ڈوپٹے یا اسکارف سے ڈھاک کر نکلیں۔
۔ گیلے بالوں میں کنگھی نہ کریں۔

Do Mohe Ke Balon Ka Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Do Mohe Ke Balon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Do Mohe Ke Balon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2758 Views   |   02 Sep 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ بھی دو منہ والے بالوں سے پریشان ہیں؟ ایسے بالوں کو سیدھا کرنے کی کچھ ایسی بیوٹی ٹپس جو ہر لڑکی کے کام آئیں

کیا آپ بھی دو منہ والے بالوں سے پریشان ہیں؟ ایسے بالوں کو سیدھا کرنے کی کچھ ایسی بیوٹی ٹپس جو ہر لڑکی کے کام آئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی دو منہ والے بالوں سے پریشان ہیں؟ ایسے بالوں کو سیدھا کرنے کی کچھ ایسی بیوٹی ٹپس جو ہر لڑکی کے کام آئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔