بھیگے ہوئے کشمش کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس صحت بخش پانی کے حیرت انگیز فائدے

کشمش، انگور کو سکھا کر بنایا جاتا ہے اور خشک میوہ جات کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ میوہ وہ تمام خصوصیات رکھتا ہے جو انگور میں پائے جاتے ہیں البتہ کچھ مخصوص طریقوں سے استعمال کرنے سے اس کے فائدے مزید بڑھ جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس کے فائدوں اور استعمال کے طریقوں کے حوالے سے بتائیں گے تا کہ آپ بھی کشمش سے زیادہ سے زیادہ فائدے اٹھا سکیں۔

کشمش کی غذائی اہمیت

کشمش میں مینگنیز، وٹامن بی 6،کاپر، پوٹاشیئم اور آئرن کے علاوہ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر پایا جاتا ہے۔ کشمش میں ایک خاص عنصر بورون بھی موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ زخموں کو تیزی سے بھرنے میں مدد دیتا ہے۔

پانی میں بھگو کر کھانا

چند کشمش لیں اور اسے دھو کر صاف پانی میں بھگو دیں اور رات بھر بھیگا رہنے دیں۔ صبح اٹھ کر وہ پانی پی لیں اور کشمش کے دانے اچھی طرح چبا کر کھا لیں۔ اس طرح نہار منہ بھیگی ہوئی کشمش کھانے سے وہ فوری جسم میں جذب ہوجاتی ہے اور اس کے فائدے بھی دوچند ہوجاتے ہیں۔

دہی میں کشمش ملا کر کھانا

ذیابیطس کے مریض یا پھر وہ لوگ جو دہی کھانا پسند کرتے ہیں کوشش کریں کہ دہی میں چینی کی جگہ کشمش ملا کر کھائیں۔ اس میں گلوکوز کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ قبض ختم کرتا ہے۔

کشمش اور اس کے پانی کے فائدے

ڈاکٹر رومیسہ زہرہ نیوٹریشنل کنسلٹنٹ ہیں۔ مرہم ٹی وی پر وی لاگ کے دوران انھوں نے بتایا کہ کشمش کا پانی اینٹی آکسیڈینٹ ہے اس لئے جسم سے زہریلے مادے خارج کرتی ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد کرتی ہے جس سے دل کے فعال درست ہوتے ہیں۔ خون تیزی سے بنتا ہے۔ کیلشیئم کی وجہ سے ہڈی اور دانتوں کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ کشمش جلد کے لئے بھی اچھی ہوتی ہے۔ جن لوگوں میں آئرن اور خون کی کمی ہو تو کشمش کا استعمال ان کی کمی کو دور کرتا ہے۔

Kishmish Ka Pani Peenay Kay Faiday

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kishmish Ka Pani Peenay Kay Faiday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kishmish Ka Pani Peenay Kay Faiday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1048 Views   |   18 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بھیگے ہوئے کشمش کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس صحت بخش پانی کے حیرت انگیز فائدے

بھیگے ہوئے کشمش کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس صحت بخش پانی کے حیرت انگیز فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھیگے ہوئے کشمش کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس صحت بخش پانی کے حیرت انگیز فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔