یادداشت خراب ہورہی ہے یا ہڈیاں ہورہی ہیں کمزور تو ۔۔ بینگن کھانے کے وہ 6 فوائد جوجان کرآج رات ہی اسے پکانا چاہیں گے

بینگن کھانے کے فوائد

برصغیر پاک و ہند میں بیگن مختلف شکلوں میں کھایا اور پسند کیا جاتا ہے۔ یہ سب کی پسندیدہ سبزی ہرگز نہیں کہلائی جا سکتی، خاص کر بچے اسے کھانے میں بہت نخرے کرتے ہیں ، یہ ذائقے میں تھوڑا کسیلا ہوتا ہے لیکن انڈیا پاکستان میں اس کو بھرتہ، سبزی اور بیگن گوشت کی شکل میں مزیدار مصالحوں کے امتزاج سے پکایا جاتا ہے۔ بینگن کے بارے میں کچھ حیران کن حقائق ایسے ہیں کہ ان کو جان کر آج رات ہی آپ اپنے کھانے میں بیگن پکانا پسند کریں گے۔

دماغ کی غذا:

بینگن میں فائٹونیوٹرینٹس بھرے ہوتے ہیں، یہ کیمیکل دماغی کارکردگی کو بوسٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اپنی غذا میں بینگن کو شامل کرنے سے یادداشت میں اضافہ اور دماغی صحت بھی بہتر ہو سکتی ہے۔ فائٹونیوٹرینٹس علمی صلاحیتوں کو بھی بڑھاتے ہیں اور اس طرح دماغ کا کام مزید بہتر ہوجاتا ہے۔

ہڈیوں کی صحت :

بینگن کھانے سے ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ بینگن کی چمکدار جامنی شکل صرف دیکھنے میں خوبصورت نہیں ہے، بلکہ فینولک مرکبات، جو خوبصورت رنگ کے ذمہ دار ہیں، سبزی میں صرف رنگوں کو شامل کرنے کے علاوہ اور بھی بہت کچھ کرتے ہیں! بینگن کھانے سے آسٹیوپوروسس جیسی بیماریوں میں مدد مل سکتی ہے۔ بینگن آئرن اور کیلشیم سے بھی بھرپور ہوتے ہیں، اس لیے بینگن کھانا آپ کی ہڈیوں کے لیے اچھا ہو سکتا ہے۔

کینسر کے خلاف مدافعت:

بینگن اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، خاص طور پراس میں موجود مینگنیز۔ بینگن میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں اور انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ آپ کے جسم میں آکسیڈینٹ مواد اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اعضاء کینسر کے خلیوں سے اچھی طرح سے محفوظ ہیں۔

خون کی کمی کو روکتا ہے:

آئرن سے بھرپور ہونے کی وجہ سے بینگن خون کی کمی سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بینگن کھانے سے خون کی کمی والے افراد میں ہیموگلوبن کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ خون کی کمی اکثر لوگوں میں کمزوری اور تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے، آئرن سے بھرپور کھانے سے وہ طاقت ملتی ہے جس کی کمی ہوتی ہے۔

دل کی صحت کے لئے:

بینگن ان لوگوں کے لیے اچھے ہیں جو دل کی بیماریوں کا شکار ہیں۔ ریشے دار، بینگن کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں اور دل کے سنگین خطرات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ بینگن میں موجود پولی فینول خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے:

بینگن میں کولیسٹرول کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے۔ بینگن کی کم چکنائی اسے وزن کم کرنے والی غذا میں ایک بہترین اضافہ بناتی ہے۔ بینگن میں بھرپور ریشے دار مواد آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے جس سے بار بار بھوک نہیں لگتی اور آپ کا وزن قابو میں رہتا ہے۔

Bengan Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bengan Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bengan Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3030 Views   |   16 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

یادداشت خراب ہورہی ہے یا ہڈیاں ہورہی ہیں کمزور تو ۔۔ بینگن کھانے کے وہ 6 فوائد جوجان کرآج رات ہی اسے پکانا چاہیں گے

یادداشت خراب ہورہی ہے یا ہڈیاں ہورہی ہیں کمزور تو ۔۔ بینگن کھانے کے وہ 6 فوائد جوجان کرآج رات ہی اسے پکانا چاہیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یادداشت خراب ہورہی ہے یا ہڈیاں ہورہی ہیں کمزور تو ۔۔ بینگن کھانے کے وہ 6 فوائد جوجان کرآج رات ہی اسے پکانا چاہیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔