آج سے ٹھیک 15 سال پہلے پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی شہر میں اترے تھے، وہ دن اور پھر آج کا دن، کوئی ٹیسٹ سیریز ان دونوں ممالک کے درمیان نہیں۔
تاہم اس کے بعد آج تک دونوں ٹیموں کے مابین کوئی ایسا مقابلہ نہیں دیکھنے کو ملا، اس کی سب سے بڑی وجہ سے ممبئی حملہ تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوا۔
تاہم 2012 میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی ایونٹس کھیلے گئے۔
لیکن اب ایک بار پھر روایتی حریفوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی باز گشت سامنے آ گئی ہے، ذرائع کے مطابق برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی جانب سے ایک رپورٹ پبلش کی گئی ہے جس میں انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے باقاعدہ دونوں ٹیموں کو نیوٹرل مقام کے طور پر برمنگھم یا لندن کے اسٹیڈیم میں میچز کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چئیرمین مارٹن ڈارلو نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران ہی پیشکش کی ہے۔
واضح رہے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ پیشکش خود برطانوی کرکٹ بورڈ کے لیے سنہری موقع ہے کیونکہ پاک بھارت ٹاکرے سے کوئی بھی وینیو ہو خوب کماتا ہے۔ 2011 کے ورلڈ کپ میں بھی جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں آمنے سامنے تھیں تو کُل 495 ملین لوگوں نے یہ میچ دیکھا تھا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Indian Team Pakistan Ke Khilaf Match Kab Khele Gi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Indian Team Pakistan Ke Khilaf Match Kab Khele Gi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.