بجلی کا بل ہے یا موت کا پروانہ۔۔ سانس روکتے بجلی کے بل کو کم کیسے کریں؟ چند ٹپس جو بہت کام آسکتے ہیں

کراچی سمیت ہر شہر میں ہی بجلی کے فی یونٹ مہنگے ہونے سے عوام پریشان ہے۔ لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کررہے ہیں لیکن دوسری طرف یہ خوف بھی ہے کہ اگر بل وقت پر نہ دیا گیا تو بجلی کاٹ دی جائے گی یا اگلی بار دگنا بل بھیج دیا جائے گا۔ اب عوام کی پریشانی سے حکومت کے کانوں پر تو جوں رینگنے سے رہی اس لئے قارئین کے لئے ہم ہی بجلی بچانے کے کچھ اصول بیان کررہے ہیں جس سے یہ پریشانی کسی حد تک کم کی جاسکتی ہے۔

عام بلب اور ٹیوب لائٹس کے بجائے سیور لیں

اگرچہ وقتی طور پر یہ جیب پر بھاری پڑسکتا ہے لیکن ہر ماہ آنے والے بل کو دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ پیسے ضائع نہیں گئے۔ ایک بار تمام عام بلبوں اور ٹیوب لائٹس کے بجائے انرجی سیور بلبس لگوالیں۔ پنکھے بھی انورٹر لگوائیں۔ اس سے بجلی کے بل پر فرق ضرور پڑے گا۔

سولر پینل

پاکستان کے ہر شہر میں ہی سورج کی روشنی بھرپور انداز میں موجود ہوتی ہے۔ سولر پینل لگا کر بجلی کے بل سے ہمیشہ کے لئے جان چھڑائی جاسکتی ہے۔ اپنی رینج کے مطابق انتخاب کریں

انورٹر اے سی اور فریج

اس طرح کے بھاری بجلی کھینچنے والے اپلائنسز کے لئے انورٹر ٹیکنالوجی استعمال کریں۔ اے سی اور فریج انورٹر استعمال کریں تاکہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ بچت ہو۔

پیک آورز میں بجلی بند کردیں

شام سے لے کر رات تک درمیانی اوقات پیک آور میں شمار کیے جاتے ہیں اس دوران بجلی کا فی یونٹ خرچہ بڑھ جاتا ہے۔ اس وقت فریج اور دیگر اپلائنسز نہ جلائیں۔

سوئچ بند کر کے تار نکال دیں

ایسا کرنے سے نہ صرف بجلی کی بچت ہوتی ہے بلکہ اپلائنسز بھی شارٹ سرکٹ وغیرہ سے محفوظ رہتے ہیں۔ سونے سے پہلے تمام اپلائنسز کےسوئچ بند کر کے تار نکال دیں۔

کپڑے ایک ساتھ استری کریں

کوشش کریں ہفتے میں ایک ہی دن زیادہ سے زیادہ کپڑے استری کرلیں تاکہ ہر بار نئے سرے سے گرم نہ کرنی پڑے۔ اس سے بھی بجلی کی بچت ہوتی ہے۔

Tips To Reduce Electricity Bill

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Tips To Reduce Electricity Bill and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tips To Reduce Electricity Bill to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1724 Views   |   29 Aug 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بجلی کا بل ہے یا موت کا پروانہ۔۔ سانس روکتے بجلی کے بل کو کم کیسے کریں؟ چند ٹپس جو بہت کام آسکتے ہیں

بجلی کا بل ہے یا موت کا پروانہ۔۔ سانس روکتے بجلی کے بل کو کم کیسے کریں؟ چند ٹپس جو بہت کام آسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بجلی کا بل ہے یا موت کا پروانہ۔۔ سانس روکتے بجلی کے بل کو کم کیسے کریں؟ چند ٹپس جو بہت کام آسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔