1 ہی جوان بیٹا تھا وہ بھی مرگیا۔۔ مفتی منیب الرحمٰن کے بیٹے کا انتقال کیسے ہوا تھا؟ مذہبی شخصیات جنہوں نے اپنے جوان بچوں کو کھویا

مفتی اعظم پاکستان کے نام سے پہچانے جانے والے مفتی منیب الرحمٰن کو پاکستان اور دنیا بھر میں ایک خاص شہرت حاصل ہے۔ ان کو سب جانتے اور پہچانتے ہیں۔ لیکن کبھی ان کی نجی زندگی کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا۔

مفتی صاحب جب نادر علی پوڈکاسٹ میں آئے تو انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے جوان سالہ بیٹے کی موت کے متعلق بتایا کہ کیسے ان کا 36 سال کا بیٹا ان کی آنکھوں کے سامنے ان سے دور ہوگیا۔

مفتی منیب الرحمٰن نے بتایا کہ، میرا ایک ہی بیٹا تھا۔ جوانی میں اس کو آنتوں کا کینسر ہوگیا تھا جب اس کی تشخیص ہوئی تو وہ تیسرے چوتھے اسٹیج پر تھا ہم نے آپریشن کروایا، 12 سیشن کیموتھراپی کے ہوئے۔ ایک مرتبہ وہ ٹھیک ہوگیا تھا۔ ایک ہی سال کے بعد اس کو دوبارہ کینسر ہوگیا اور 36 سال کی عمر میں اس کا انتقال ہوگیا۔ اس کے ٹیسٹ کیے، بائوپسی کے لیے سنگاپور گیا وہاں دوا تجویز ہوئی پھر امریکہ سے اجازت نامے کے بعد وہ دوائی ملی۔ ہم نے بہت کوشش کی، ڈاکٹروں نے بھی کوشش کی لیکن دوبارہ کینسر ہوگیا جو ناقابلِ علاج ہوگیا تھا۔ اور پھر 2014 میں اسکا انتقال ہوگیا، اب بیٹے کے 2 بچے ہیں ایک بیٹا میٹرک میں اور بیٹی چھٹی جماعت میں ہے۔

مفتی صاحب کے علاوہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل صاحب نے بھی اپنے جوان بیٹے کو کھویا، اور اس خبر نے ہر ایک کو سوگوار کردیا تھا، ہر آنکھ پر نم تھی اور سب مولانا طارق جمیل کے غم میں ان کے ساتھ شریک تھے۔

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی موت حادثاتی طور پر گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی تھی، جس کے بعد فیملی کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ عاصم دماغی طور پر ٹھیک نہیں تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔ اس غم کے موقع پر مولانا صاحب کا صبر دیکھنے لائق تھا، اللّٰہ ان کے بیٹے کی مغفرت فرمائے!

Mufti Muneeb Ur Rehman And Tariq Jameel Lost Their Young Sons

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mufti Muneeb Ur Rehman And Tariq Jameel Lost Their Young Sons and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mufti Muneeb Ur Rehman And Tariq Jameel Lost Their Young Sons to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1269 Views   |   13 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

1 ہی جوان بیٹا تھا وہ بھی مرگیا۔۔ مفتی منیب الرحمٰن کے بیٹے کا انتقال کیسے ہوا تھا؟ مذہبی شخصیات جنہوں نے اپنے جوان بچوں کو کھویا

1 ہی جوان بیٹا تھا وہ بھی مرگیا۔۔ مفتی منیب الرحمٰن کے بیٹے کا انتقال کیسے ہوا تھا؟ مذہبی شخصیات جنہوں نے اپنے جوان بچوں کو کھویا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 1 ہی جوان بیٹا تھا وہ بھی مرگیا۔۔ مفتی منیب الرحمٰن کے بیٹے کا انتقال کیسے ہوا تھا؟ مذہبی شخصیات جنہوں نے اپنے جوان بچوں کو کھویا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔