ٹونر کے جلد پر حیرت انگیز اثرات جان کر آپ کبھی اسے استعمال کرنا نہ بھولیں گے،تو آج ہی اپنی جلد کے حساب سے گھر پر ٹونر بنائیں

خوبصورت، جھریوں سے پاک جواں جلد ہر ایک کا خواب ہے،لیکن دھوپ کی تمازت پانی کمی، آلودگی،اسٹریس، متوازن غذا نہ ہونا، نیند کی کمی، غیر معیاری پروڈکٹ اور اس طرح کی دیگر وجوہات کی بنا پرجلد اپنی شادابی کھو دیتی ہے جہاں ان سب باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے وہیں جلد کی حفاظت کے لئے اس کی صفائی بھی خاص اہمیت رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ کلینزنگ بہت ضروری ہے تو اس کے بعد ٹونر کا استعمال بھی لازمی ہے۔ٹو نرلگانے کا مقصد کیا ہے اور یہ کس طرح جلد کی حفاظت کرتا ہے اس کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کی جلد کس قسم کی ہے اور آپ اسے کس مقصد کے لئے استعمال کرنا چاہ رہیں ہیں۔ ٹونر کلینزنگ کے بعد جلد کی پی ایچ کو توازن میں لانے میں مدد کرتا ہے اور دوبارہ اسے اپنی بہترین سطح پر لاتا ہے۔صحت مند جلد کے لئے ضروری ہے کہ اس کی پی ایچ کی سطح پانچ سے کم ہو۔اگر جلد پر ایکنی ہویا ٹھیک طرح سے صفائی نہ کی جائے تو جلد کی پی ایچ سطح بڑھ جاتی ہے۔ ٹونر اس کے علاوہ بھی کئی طرح سے جلد کی حفاظت میں معاونت کرتا ہے جو دج ذیل ہیں۔
جلد کی گرد،گندگی،میک اپ اور چکنائی صاف کر نے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے سیکنڈ کلینزنگ بھی کہا جا تا ہے۔
یہ جلد کونمی فراہم کرتا ہے اسے براہ راست جلد پر لگائیں۔اسے ہمیشہ موئسچرائزر سے پہلے استعمال کرنا چاہئے تاکہ جلد کی نمی برقرار رہے۔
جلد کو ہموار بنانے کے لئے کاٹن پیڈ کو ٹونر میں ڈپو کر جلد پر لگائیں یہ جلد پر سے مردہ خلیات کو صاف کر کے جلد ہموار کر تا ہے۔
ٹونر میں کئی طرح وٹامنز اور جلد کو صحت مند رکھنے والے اجزاء پائے جاتے ہیں جس سے جلد کو اینٹی آکسیڈینٹ اور منرلز ملتے ہیں جو جلد کی قدرتی شادابی کو بہال رکھتے ہیں۔
پی ایچ کو توازن میں رکھنے والا ٹونر لگانے سے جلد میں جلد کی حفاظت کرنے والے اجزاء کو بہتر طریقے سے جذب کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔

بازار سے غیر معیاری اور کیمیکل سے بھرپور ٹونر کے بجائے اپنی جلد کو دیکھتے ہوئے اسی کے مطابق گھر میں ٹونر تیار کریں،بہترین نتائج پائیں۔

چکنی اور ایکنی والی جلد کے لئے

تین چوتھائی کپ سبز چائے اور ایک چوتھائی کپ سیب کا سرکہ۔دو نوں کو مکس کر لیں، اور اسے کاٹن پیڈ یا اسپرے سے جلد پر لگایا جاسکتا ہے اسے کسی بھی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں اور دس دن سے پہلے استعمال کر لیں۔

حساس جلد کے لئے

آدھا کپ خشک گلاپ کی پتیاں کو ایک کپ گرم پانی میں ایک سے دو گھٹے کے لئے رکھ دیں، پھر اسے چھان لیں، اسے دن میں دو بار استعمال کریں۔ اس ٹونر کو فریج میں سات سے دس دن کے لئے رکھ سکتے ہیں۔

خشک جلد کے لئے

ایک کپ پانی میں چند پتیاں پودینے کی ڈال کر دس سے بیس منٹ تک ابالیں۔ٹھنڈا ہونے پر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔اسے دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں۔

ہر طرح کی جلد کے لئے

ایک کپ پانی میں دو سے چار چمچے سیب کا سرکہ اور ایک چائے کا چمچ شہد شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔اسے دن میں ایک سے دو بار استعمال کریں۔

Toner Ke Jild Per Heran Kun Asrat

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Toner Ke Jild Per Heran Kun Asrat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Toner Ke Jild Per Heran Kun Asrat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4586 Views   |   24 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

ٹونر کے جلد پر حیرت انگیز اثرات جان کر آپ کبھی اسے استعمال کرنا نہ بھولیں گے،تو آج ہی اپنی جلد کے حساب سے گھر پر ٹونر بنائیں

ٹونر کے جلد پر حیرت انگیز اثرات جان کر آپ کبھی اسے استعمال کرنا نہ بھولیں گے،تو آج ہی اپنی جلد کے حساب سے گھر پر ٹونر بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹونر کے جلد پر حیرت انگیز اثرات جان کر آپ کبھی اسے استعمال کرنا نہ بھولیں گے،تو آج ہی اپنی جلد کے حساب سے گھر پر ٹونر بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔