بیشتر بار ہمارے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی عقل داڑھ نکلنے کے بعد عقل آجاتی ہے؟ اور کیا واقعی عقل داڑھ کا عقل سے کوئی تعلق بھی ہوتا ہے یا نہیں؟، کچھ لوگ عقل داڑھ کا تعلق عقل سے بھی جوڑتے ہیں، اگر آپ بھی ایسا سوچتے ہیں تو چلیں آپ کو عقل داڑھ کی حقیقت بتاتے ہیں۔
عقل داڑھ عام طور پر ہمارے تمام دانتوں کے مقابلے میں سب سے دیر سے نکلتی ہے، یہ عموماً 17 سے 25 سال کی عمر کے دوران نکلتی ہے۔اس کو وزڈم ٹوتھ کہا جاتا ہے جو دانتوں کے نکلنے کا تیسرا سلسلہ ہے۔
اس داڑھ کو ’عقل داڑھ‘ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اس وقت نکلتی ہے جب انسان بالغ ہوجاتا ہے اور عمر کے اس حصے میں وہ پہلے سے زیادہ عقل و شعور رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ تھرڈ مولر کو عام طور پر لوگ عقل داڑھ کہتے ہیں۔اس داڑھ کا عقل سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔
دانتوں کا پہلا مرحلہ اس وقت نکلتا ہے جب بچہ چند ماہ کا ہوتا ہے جسے عموماً دودھ کے دانت کہا جاتا ہے یہ دانت ابتدائی چند سال میں اپنی مدت پوری کرکے ٹوٹ جاتے ہیں۔
دوسرا سلسلہ میں دودھ کے دانت کی جگہ نئے دانت آجاتے ہیں جو کہ تعداد میں 28 ہوتے ہیں تاہم 32 دانتوں کے مکمل ہونے میں تیسرا سلسلہ کافی اہمیت رکھتا ہے اورعقل داڑھ ہر کسی کی نہیں آتی ہے کچھ ان میں صرف ایک یا دو جبکہ بعض لوگوں میں یہ چاروں نکل آتی ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق ان داڑھوں کا نکلنا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے اور ان کے اُگنے کے بعد بھی مسائل سامنے آسکتے ہیں یعنی منہ میں اتنی جگہ نہ ہو جو اس داڑھ کو درکار ہو تو پھر اس کے نکلنے کی کوشش دانتوں کو ٹیڑھا کرنے کے ساتھ مسوڑوں کے لیے بھی تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے جس سے انفیکشن، دانتوں کے گرنے اور مسلسل تکلیف کی شکایات ہوسکتی ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aqal Daar Ke Sath Aqal Bhi Ati Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aqal Daar Ke Sath Aqal Bhi Ati Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.