جوتے پھاڑ دیئے، ننگے پاؤں سفر کیا۔۔ ہجرت کر کے پاکستان آنے والی نامور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں! آخری انٹرویو

Dr Arfa Sayeda Zehra Passed Away

پاکستان کی نامور ماہرِ تعلیم، دانشور اور سماجی مصلح ڈاکٹر عارفہ سید زہرہ آج اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئیں۔ ایک ایسی شخصیت جنہوں نے اپنی علم دوستی، اصلاحی سوچ اور جرات مندانہ بیانات سے نہ صرف تعلیمی دنیا بلکہ سماجی شعور کو بھی نئی سمت دی۔

ڈاکٹر عارفہ سید زہرہ کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح تھی۔

ایک بار ان سے شادی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا، "شادی میرا مسئلہ نہیں تھا۔ ایسی عورتیں جن کی شادی نہ ہوئی ہو، یا تو لوگ ان پر ترس کھاتے ہیں یا چہ میگوئیاں کرتے ہیں، مگر میری زندگی کی کھلی حقیقت کی وجہ سے میرے بارے میں ایسی گفتگو ممکن نہیں ہو پائی۔"

انہوں نے اپنی ابتدائی زندگی کی داستان بھی شیئر کی تھی، انہوں نے بتایا، "میری پیدائش سرحد کے اس پار ہوئی لیکن لاہور کے علاوہ اپنا وطن کوئی اور محسوس نہیں ہوتا۔ ہجرت کے دوران ہمارے جوتے پھاڑ دیے گئے، اٹاری سے واہگہ تک ننگے پاؤں سفر طے کیا، تبھی یہ مٹی روح میں اتر گئی۔"

تعلیم و خدمات:

ڈاکٹر عارفہ سید زہرہ نے لاہور کالج فار ویمن اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے تعلیم حاصل کی اور بعد میں یونیورسٹی آف ہوائی سے تاریخ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے لاہور کالج فار ویمن اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین، گلبرگ کی پرنسپل کے طور پر شاندار خدمات انجام دیں اور بعد ازاں فارمین کرسچن کالج میں پروفیسر ایمیریٹس کے عہدے پر فائز رہیں۔ اردو ادب اور فکری تاریخ ان کے خصوصی مضامین میں شامل تھے اور ان کے علمی کام کے اعتراف میں انہیں یونیسکو چیئر برائے ثقافتی ورثہ بھی دی گئی۔

عوامی خدمت میں بھی ڈاکٹر عارفہ نے نمایاں کردار ادا کیا۔ بطور وزیراعظم کی مشیر برائے تعلیم و قومی یکجہتی اور قومی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ، وہ ہمیشہ سچائی، اخلاقی جرات اور فکری گہرائی کے لیے پہچانی جاتی تھیں۔ خواتین کے حقوق، سماجی انصاف اور تاریخی شعور پر ان کے بے باک بیانات اور تقاریر نسلوں کے لیے مشعل راہ بن گئے۔ اگرچہ آج ان کی جسمانی موجودگی نہیں رہی، مگر ان کا فکری اور تعلیمی ورثہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔

Dr Arfa Sayeda Zehra Passed Away

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dr Arfa Sayeda Zehra Passed Away and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Arfa Sayeda Zehra Passed Away to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   764 Views   |   10 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 November 2025)

جوتے پھاڑ دیئے، ننگے پاؤں سفر کیا۔۔ ہجرت کر کے پاکستان آنے والی نامور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں! آخری انٹرویو

جوتے پھاڑ دیئے، ننگے پاؤں سفر کیا۔۔ ہجرت کر کے پاکستان آنے والی نامور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں! آخری انٹرویو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوتے پھاڑ دیئے، ننگے پاؤں سفر کیا۔۔ ہجرت کر کے پاکستان آنے والی نامور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں! آخری انٹرویو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts