پیٹ صاف کرنے کا طریقہ

کہتے ہیں انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا پیٹ ہے۔۔۔اگر وہ اپنے پیٹ کا سوچے تو پھر وہ کسی اور کا نہیں سوچ سکتا۔۔۔لیکن دنیا بھر کے ڈاکٹرز اس بات کو مانتے ہیں کہ جس نے اپنے پیٹ کو سمجھ لیا وہ ہر بیماری کو کنٹرول کر لیتا ہے۔۔۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ پیٹ کو مہنگی مہنگی دواؤں سے ہی فٹ کیا جاسکتا ہے۔۔۔چاہے پیٹ کا درد ہو، ورم ہو، گیس ہو، مڑوڑ ہو، یا جلن ہو۔۔۔ آپ کے کچن میں موجود اس چیز سے پیٹ صاف کرنے کا طریقہ جان کر آپ بھی دوائیوں کا استعمال چھوڑ دیں گے۔

ہلدی

جس شخص نے کچن میں رکھے اس مصالحے سے دوستی کرلی تو سمجھیں اس نے اپنے پیٹ کو صاف کرلیا۔۔ہلدی ایک بہترین اینٹی سیپٹک ہے اور پیٹ میں موجود زخم، سوزش، جلن کا خاتمہ کرتی ہے۔۔۔ساتھ ہی یہ درد کو بھی دور کرتی ہے۔۔۔اس کی زیادہ مقدار نہیں بس آدھا چائے کا چمچہ ہی پانی یا دودھ میں ملا کر پینے سے زندگی آسان ہوجاتی ہے۔۔۔

دار چینی

دار چینی پیٹ کی چربی کو کنٹرول کرنے میں بہترین ہے۔۔۔آنتوں کے ورم کو بھی ختم کرتی ہے اور اس کا پاؤڈر پانی میں پکا کر پینے سے وزن بھی کم ہوتا ہے اور پیٹ بھی صاف رہتا ہے۔۔۔

میتھی دانہ

میتھی دانہ کھانے والے افراد کو گیس کی شکایت نہیں ہوتی۔۔۔پانچ سے چھے دانے روزانہ کھانے سے پیٹ میں موجود گیس سے بھی نجات ملے گی اور کھانے کے بعد تیزابیت اور کھٹی ڈکاروں کی بھی چھٹی ہوجائے گی۔۔۔

کھانے کا سوڈا

پیٹ کی مڑوڑ اور سینے کی جلن کو اگر فوری دور کرنا ہو تو میٹھے سوڈے سے بہترین کوئی فوری حل نہیں۔۔۔یہ کھانے سے نا صرف پیٹ کی جملہ تکالیف دور ہوتی ہیں بلکہ امیون سسٹم بھی تیزی سے بوسٹ کرتا ہے۔۔۔

بڑی الائچی

بڑی الائچی کا پانی ان لوگوں کے لئے بہترین ہے جن کو قبض رہتا ہے۔۔۔ یہ قبض، پیٹ درد اور پیٹ صاف کرنے کا طریقہ سب سے آسان اور آزمودہ ہے۔

Pait Saaf Rakhne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pait Saaf Rakhne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pait Saaf Rakhne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shakir  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7813 Views   |   07 Sep 2023
About the Author:

Shakir is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shakir is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پیٹ صاف کرنے کا طریقہ

پیٹ صاف کرنے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیٹ صاف کرنے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔