اپنے کیل مہاسوں سے اپنی بیماری کو پہچانیں۔۔۔

کہتے ہیں چہرہ ایک آئینہ ہے۔۔۔اور آپ کو اس چہرے سے دل کا حال تک پتہ چل جاتا ہے ۔۔۔تو یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ اندر سے کسی بیماری کا سامنا کر رہے ہوں اور آپ کا چہرہ آپ کو نا بتائے۔۔۔چہرے پر مختلف جگہوں پر کیل مہاسے نکلتے ہیں۔۔۔۔اگر ان سب کو پڑھ لیں تو آپ کو اپنی بیماریوں کا اندازہ ہوجائے۔

ناک پرباریک دانے
اگر آپ کی ناک پر دانے نکل رہے ہیں اور اپنا نشان بھی چھوڑ رہے ہیں تو فوری طور پر اپنا بلڈ پریشر اور دل کا معائنہ کروائیں ۔۔۔کیونکہ ناک پر نکلنے والے دانے نشاندہی کرتے ہیں کہ آپ کا خون بادی ہونا شروع ہوگیا ہے۔۔۔اس کے لئے آپ اپنے جسم کو کچھ پیالیاں گرین ٹی پی کر بھی بہتر کر سکتے ہیں۔۔۔

ماتھے پر دانے
ماتھے پر نکلنے والے دانے آپ کو آگاہی دے رہے ہیں کہ آپ آج کل بہت زیادہ ڈپریشن یا پریشانی کا شکار ہیں۔۔۔جس کی وجہ سے آپ کا مثانہ اور آنتیں دونوں ہی متاثر ہورہی ہیں۔۔۔اس کی ایک وجہ آپ کی نیند کا پورا نا ہونا بھی ہے اور ساتھ ہی وہ غذائیں کھانا جو متوازن ہوں اور بہت چکنائی والی نا ہوں۔۔۔آپ کی پریشانی سب سے پہلے آپ کے ماتھے پر ہی آتی ہے۔

ٹھوڑی اور منہ کے پاس دانے
آپ کے جسم میں پانی کی شدید کمی ہورہی ہے اور اسی لئے آپ کی ٹھوڑی اور منہ نے اس بات کا اعلان کردیا ہے۔۔۔ساتھ ہی ہارمونز بھی غیر متوازن ہیں ۔۔۔نمک کا استعمال کم کردیں اور کافی ، مصالحوں اور زیادہ گھی والی چیزوں کا استعمال فوری ترک کردیں۔۔۔کوشش کریں کہ پھلوں کا استعمال بڑھادیں۔

بھنوؤں کے درمیان دانے
خبردار! اگر آپ کی بھنووں کے درمیان دانے اور کیل مہاسے نکل رہے ہیں تو فوری طور پر اپنا جگر چیک کروائیں۔۔۔جب آپ بہت زیادہ پروسیسڈ کھانے اور جنک کھانے کھاتے ہیں تو آپ کا جگر اتنا اچھا کام نہیں کرتا جتنا اسے کرنا چاہیے۔۔۔صحتمند غذہ کھائیں ارو چہل قدمی کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔

جبڑوں اور گردن پر دانے
جب دانے جبڑوں اور گردن پر پہنچنے لگیں تو آپ کے معدے میں کچھ مسائل چل رہے ہیں۔۔۔بہت زیادہ مرچ مصالحے کھانا، یا بہت دیر سے سونا بھی اس کی ایک اہم وجہ ہے۔۔۔ٹھنڈی چیزیں کھانا اور پھلوں کا استعمال بڑھانا فائدہ دے گا۔۔۔اور ہاں کوشش کریں کہ اپنے دل کا غبار نکال دیا کریں کیونکہ یہ والے دانے آپ کے بھاری دل کی طرف بھی اشارہ ہے۔

گال پر دانے
آپ کے گال پر موجود یہ بارک باریک اور موٹے دانے پھیپھڑوں اور گردوں سے متعلق بیماری کی طرف اشارہ دے رہے ہیں۔۔۔جو بہت اسموکنگ، اسٹریس یا بہت زیادہ چینی کے استعمال کی وجہ سے ہے۔۔۔پانی کا استعمال بڑھا دیں اور ان دانوں کا باقاعدہ علاج کروائیں۔۔

Keel Mahaso Se Bemari Ko Pehchany

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Keel Mahaso Se Bemari Ko Pehchany and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Keel Mahaso Se Bemari Ko Pehchany to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6104 Views   |   02 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

اپنے کیل مہاسوں سے اپنی بیماری کو پہچانیں۔۔۔

اپنے کیل مہاسوں سے اپنی بیماری کو پہچانیں۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنے کیل مہاسوں سے اپنی بیماری کو پہچانیں۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔