ہاضمے کی خرابی سے بچاؤ کے آسان گھریلو ٹوٹکے

ہمارا پیٹ اکثر امراض کی زد میں رہتا ہے۔ا ب چاہے وہ گیس ہو، قبض ہویا بدہضمی کسی نا کسی شکل میں ہمارا پیٹ متاثر ہوتا ہے مگر ہمارے اِرد گرد کچھ ایسی چیزیں یا نسخے ضرور موجود ہیں جو پیٹ کے امراض سے نجات دلانے میں معاون ہیں۔

پودینے کی چائے:

پودینے کی چائے بدہضمی کے احساس کو ختم کرنے اور نظام ہاضمہ کے دیگر مسائل سے نجات میں معاون ہے۔
پودینے کی چائے کا ٹی بیگ ایک کپ پانی میں بھگو کر 10منٹ کے لیے ڈھانپ کر رکھیں اور پھر پی لیں۔

شہد اور سیب کا سرکہ:

ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک کپ نیم گرم پانی میں حل کریں۔
کھانا کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے پی لیں۔
اس کامعمول ہمیشہ بدہضمی کا شکار ہونے سے بچائے گا۔

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10288 Views   |   18 Aug 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ہاضمے کی خرابی سے بچاؤ کے آسان گھریلو ٹوٹکے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ہاضمے کی خرابی سے بچاؤ کے آسان گھریلو ٹوٹکے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.