ڈیڈ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔۔ مرنے سے پہلے بیٹے کی بنائ ہوئی تصویر کو ہاتھ پر گدوا لیا! باپ بیٹے کی جذباتی کہانی

“میرا بیٹا بہت نرم دل، دیکھ بھال کرنے والا اور بہت پیارا تھا۔ وہ ہر کام کو بہر انجوائے کرتا تھا۔ کافی چھوٹا تھا لیکن اس کے ساتھ احساس ہوتا تھا جیسے میں اپنے دوست کے ساتھ ہوں۔ اور پھر وہ اچانک مجھے چھوڑ کر چلا گیا“

یہ الفاظ ہیں رچرڈ پرنگل کے جنھوں نے صرف ایک سال قبل اپنے چھوٹے سے بیٹے ہیوگی کو کھویا ہے۔ رچرڈ انگلینڈ کی ایک ریاست ایسٹ سسیکس میں رہتے ہیں۔

رچرڈ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو چوٹ لگی تھی لیکن اس کے خون بہنے کا امکان بہت کم تھا البتہ اس کا خون بہت زیادہ بہہ گیا اور بالآخر اس کا انتقال ہوگیا۔ مرنے سے کچھ دن پہلے ہیوگی نے ڈرائینگ بنائی تھی جس میں اس نے دل کی شکل بنا کر آئی لو یو ڈیڈ لکھا تھا۔ بیٹے کی محبت کو محسوس کر کے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کے لئے رچرڈ نے بیٹے کی ڈرائینگ کو اپنے ہاتھ پر گدوا لیا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس طرح وہ ہیوگی کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔

رچرڈ نے اس حادثے کے بعد دنیا کے تمام والدین کو ایک پیغام دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ “میں نے اپنی زندگی اور بیٹے کو کھونے کے بعد یہ سبق سیکھا ہے کہ خوشگوار لمحوں کی زیادہ سے زیادہ تصاویر لیں ان کی آواز ریکارڈ کریں تاکہ جب اپنے کھو جائیں تو آپ ان لمحوں کو دیکھ کر انھیں یاد کرسکیں۔ لڑنے کے بجائے پیار کریں۔ اپنوں کو اور خاص طور پر اپنے بچوں کو گلے لگائیں۔ ان کے لئے وقت نکالیں اور گھومنے جائیں۔ چیزیں خریدنے کے بجائے اچھا وقت گزاریں کیونکہ مجھے یہ یاد نہیں کہ میں نے ہیوگی کے لئے کیا خریدا تھا لیکن یہ یاد ہے کہ میں نے اس کے ساتھ کتنا اچھا وقت گزارا تھا“۔

Baap Nay Betay Ki Mot Say Kya Sabaq Seekha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Baap Nay Betay Ki Mot Say Kya Sabaq Seekha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baap Nay Betay Ki Mot Say Kya Sabaq Seekha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1642 Views   |   22 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

ڈیڈ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔۔ مرنے سے پہلے بیٹے کی بنائ ہوئی تصویر کو ہاتھ پر گدوا لیا! باپ بیٹے کی جذباتی کہانی

ڈیڈ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔۔ مرنے سے پہلے بیٹے کی بنائ ہوئی تصویر کو ہاتھ پر گدوا لیا! باپ بیٹے کی جذباتی کہانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈیڈ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔۔ مرنے سے پہلے بیٹے کی بنائ ہوئی تصویر کو ہاتھ پر گدوا لیا! باپ بیٹے کی جذباتی کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔