تیز پات جوڑوں کے تکلیف دہ درد سے نجات کا آسان ذریعہ

تیز پات یا تیز پتہ عام طور پر کھانوں میں ذائقے کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر یہ قدرت کا ایسا شاندار تحفہ ہے جس سے بے شمار طبی فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
تیز پات جوڑوں کے درد میں آرام پہنچانے کے علاوہ سر درد اور بے چینی کی کیفیت ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور یہ قوت مدافعت کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
ہم آپ کو بتائیں گے کہ تیز پات سے جوڑوں کے درد کا علاج کیسے کیا جا سکتا ہے۔

تیز پات سے علاج کا طریقہ

1۔ سب سے پہلے 250 ملی گرام زیتون کا تیل اور 30 گرام تیز پتہ لیجیے۔
2۔ ان پتوں کو ہاتھوں کی مدد سے توڑ کر زیتون کے تیل میں بھگو دیں۔
3۔ اس آمیزے کو ایک شیشے کی بوتل میں رکھ کر 2 ہفتوں کے لیے کسی ایسی جگہ پر رکھ دیں جہاں روشنی نہ آئے۔
4۔ اس بات کا خیال رکھیے کہ اس بوتل کو 2 ہفتے سے پہلے نہیں اٹھانا بس 4 یا 5 دن بعد بوتل کو اچھی طرح ہلا کر واپس اندھیرے میں ہی رکھ دیں۔
5۔ 2 ہفتے کے بعد تیل کو ململ کے باریک کپڑے سے چھان کر کسی دوسری بوتل میں ڈال لیجیے۔
6۔ اس بوتل کو کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھیں، اور جہاں جہاں درد ہے وہاں اس تیل سے مساج کریں، اور درد سے آرام پائیں۔

تیز پات کے دیگر فوائد

1۔ تیز پتے سر درد کے خاتمے کے لیے بھی بے حد معاون ثابت ہوتے ہیں۔
2۔ تیز پتے کے ذریعے معدے کی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔
3۔ تیز پتے کا تیل الرجی، جلد کے امراض اور چہرے پر دانوں کے لیے کافی مدد گار ہے۔
4۔ تیز پتہ دماغی صلاحیت کو بھی تیز کرتا ہے۔

Tez Pat Se Joron Ke Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tez Pat Se Joron Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tez Pat Se Joron Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9882 Views   |   25 Jun 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 March 2024)

تیز پات جوڑوں کے تکلیف دہ درد سے نجات کا آسان ذریعہ

تیز پات جوڑوں کے تکلیف دہ درد سے نجات کا آسان ذریعہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تیز پات جوڑوں کے تکلیف دہ درد سے نجات کا آسان ذریعہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔