گھر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے ہر کوئی محنت کرتا ہے، کوئی اچھے پینٹ کروالیتا ہے تو کئی لوگ فلورل ڈیزائن والی ٹائلز لے آتے ہیں کچھ لوگ تھری ڈی وال پیپر لگوا رہے ہیں تاکہ گھر اچھا لگے، مگر اب ٹائلوں اور مہنگے قالینوں کا زمانہ ہوچکا ہے پُرانہ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے لوگوں میں رہنے کا شعور پہلے کی نسبت اب بڑھ گیا ہے۔
آپ کا گھر بھی چاہے وہ چھوٹا ہے یا بڑا تھوڑی سی محنت سے بہت خوبصورت نظر آسکتا ہے لیکن کیسے؟ آج کے فوڈز میں ہم بتانے جا رہے ہیں آپ کو گریٹا لینک شیٹس کے خوبصورت فلورز کا آئیڈیا جو گھر کو چمکا دے گا۔
گریٹا لینک شیٹ:
٭ گریٹا لینک شیٹ دراصل ربڑ کی شیٹس ہوتی ہیں جوکہ پورے فرش پر بآسانی آپ خود چسپاں کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے کسی کاریگر کو بھی بلانے کی ضرورت نہیں ہے یعنی آپ کا وہ پیسہ جو آپ کاریگر کو بلا کر خرچ کر رہے ہیں وہ بھی بچ جائے گا۔
٭ فرش کو پونچھے سے رگڑنے کی محنت بھی میں ہوگی۔
٭ اگر شیٹ پر مٹی لگ جائے یا گندی ہو جائے تو دھو لیں یہ بالکل نئی جیسی چمک جائے گی ۔
٭سب سے زیادہ اچھی بات اس شیٹ کی یہ ہے کہ یہ مہنگی نہیں ہے 800 روپے میں دو فٹ کا ٹکڑا بآسانی مل جاتا ہے یعنی دو ہزار روپے میں پورے کمرے کا فرش بالکل نئے جیسا ہوجائے گا۔
٭اس میں منفرد فلورل ڈیزائن بھی دستیاب ہیں اور بچوں کی پسند کے کارٹونک آئٹمز بھی دستیاب ہیں جس سے نہ صرف بچے بھی لطف اندوز ہوں گے۔
٭کوئی مہمان گھر آئے گا تو شرمندگی بھی نہیں ہوگی بلکہ لوگ آپ سے پوچھیں گے کہ اتنے اچھے ڈیزائن کا فرش کہاں سے بنوایا۔۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like 8 Hazar Mein Tiles Lagane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 8 Hazar Mein Tiles Lagane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.